رافایل گروسی کے دورہ تہران کے دوران لوگوں تک رسائی کے حوالے سے خبریں درست نہیں
انہوں نے ایران کے جوہری مقامات سے عالمی ایجنسی کے معائنے میں 50 فیصد اضافے کے دعوے کے بارے میں کہا کہ کیونکہ فردو کمپلیکس میں پہلی بار 60 فیصد افزودگی شروع کی گئی تھی اسی لیے سیف گارڈ کے نقطہ نظر سے معائنہ میں اضافہ کیا جائے۔
شیئرینگ :
ایرانی ایٹمی توانائی کی تنظیم کے ترجمان نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافایل گروسی کے دورہ تہران کے دوران لوگوں تک رسائی کے حوالے سے بعض دعووں کو مسترد کیا۔
انہوں نے ایران اور عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں لوگوں کو تک رسائی دینے کے حوالے سے بعض دعووں کے بارے میں کہا کہ مسٹر گروسی اور ان کے ہمراہ وفد کے دو روزہ دورہ ایران کے دوران ہرگز افراد تک رسائی کا مسئلہ نہیں اٹھایا گیا۔
بہروز کمالوندی نے کہا کہ بلاشبہ ایسی درخواست کی صورت میں ہم اس کی مخالفت کرتے تھے۔
انہوں نے ایٹمی تنصیبات میں نئے کیمروں کی تنصیب کے حوالے سے کہا کہ اس حوالے سے کوئی بات چیت یا معاہدہ نہیں ہوا ہے۔
انہوں نے ایران کے جوہری مقامات سے عالمی ایجنسی کے معائنے میں 50 فیصد اضافے کے دعوے کے بارے میں کہا کہ کیونکہ فردو کمپلیکس میں پہلی بار 60 فیصد افزودگی شروع کی گئی تھی اسی لیے سیف گارڈ کے نقطہ نظر سے معائنہ میں اضافہ کیا جائے۔ کیونکہ بنیادی طور پرافزودگی کی سطح میں اضافے کے ساتھ، معائنے کی سطح میں فریقین کے اتفاق کے ساتھ بڑھ جاتی ہے۔
رافائل گروسی جمعہ کے روز ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی کی دعوت پر تہران پہنچے جنہوں نے ایجنسی کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کی سربراہی کی۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...