20 ٹن انسانی امداد پر مشتمل ایرانی طیارہ ترکی پہنچ گیا
اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے ترکی کے زلزلہ زدہ لوگوں کے لیے20 ٹن انسانی امداد پر مشتمل ایرانی آرمی طیارہ ترکی شہر آدیامان کے ہوائی اڈے پر اترا جب کہ وزیر خارجہ بھی ترکی میں موجود تھے۔
شیئرینگ :
بیک وقت ترکی میں ایرانی وزیر خارجہ کی موجودگی میں 20 ٹن انسانی امداد پر مشتمل ایرانی طیارہ ترکی پہنچ گیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے ترکی کے زلزلہ زدہ لوگوں کے لیے20 ٹن انسانی امداد پر مشتمل ایرانی آرمی طیارہ ترکی شہر آدیامان کے ہوائی اڈے پر اترا جب کہ وزیر خارجہ بھی ترکی میں موجود تھے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے ترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلے سے متاثر ہونے والے علاقوں کا دورہ کرنے کے مقصد سے اس ملک کا دورہ کیا ہے اور ترکی کے دورے کے دوران ترکیہ کے وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلو سے ملاقات و گفتگو کی۔
ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اپنا 2 روزہ دورہ ترکیہ مکمل کر کے شامی حکام سے ملاقات کے لیے انقرہ سے دمشق روانہ ہوگئے۔