تاریخ شائع کریں2023 13 March گھنٹہ 12:33
خبر کا کوڈ : 586917

ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی کے معاہدے کے حوالے سے وزارت خارجہ کا بیان

عزت مآب صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کی حکومت کے تحت اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ سیاست متوازن خارجہ پالیسی، متحرک سفارت کاری اور ذہانت پر مبنی تعامل کے ڈاکٹرائن پر عمل پیرا اور ہمسائیگی کی پالیسی کو عملی جامہ پہنانے اور ہمسایہ ملکوں کے ساتھ بہترین تعلقات کے نظریے کو حقیقت کا روپ دینے کی سمت میں ہے۔
ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی کے معاہدے کے حوالے سے وزارت خارجہ کا بیان
ایرانی وزارت خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی کے معاہدے کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی کے معاہدے کے حوالے سے وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا ہے۔

بیان کا متن حسب ذیل ہے:

عزت مآب صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کی حکومت کے تحت اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ سیاست متوازن خارجہ پالیسی، متحرک سفارت کاری اور ذہانت پر مبنی تعامل کے ڈاکٹرائن پر عمل پیرا اور ہمسائیگی کی پالیسی کو عملی جامہ پہنانے اور ہمسایہ ملکوں کے ساتھ بہترین تعلقات کے نظریے کو حقیقت کا روپ دینے کی سمت میں ہے۔ لہذا اس حکومت نے پچھلے موثر اقدامات کو مکمل کرنے کے لیے مزید ایک اہم قدم آگے بڑھایا اور گہرے اور عملی مذاکرات کے نتیجے میں اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو معمول کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے بیجنگ معاہدہ انجام دیا۔

اس اقدام کے ذریعے اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت نے ثابت کردیا کہ وہ ایرانی قوم سمیت خطے کی مسلمان، دوست اور ہمسایہ اقوام کے مفادات کے تحفظ اور اسی طرح جامع امن و استحکام کو یقینی اور مضبوط بنانے کے لیے علاقائی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور خطے کی حکومتوں اور ملتوں کے مشترک اور اجتماعی مفادات کو محفوظ بنانے کی سمت میں سنجیدہ عزم رکھتی ہے اور موثر اور آگے کی جانب بڑھتے اقدامات کا منصبوہ بنایا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ دونوں ملکوں اور خطے کی دیگر اقوام کے مشترکہ مفادات کے تحفظ میں اس معاہدے کے کردار اور مثبت اثرات پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ضروری سمجھتی ہے کہ اس معاہدے کی تکمیل میں عوامی جمہوریہ چین کے اقدام، میزبانی اور کردار کے ساتھ ساتھ اس سلسلے میں عراق اور عمان کی دوستانہ اور ہمسایہ حکومتوں کے موثر کردار  پر ان کی قدردانی کرے۔
https://taghribnews.com/vdcfyvdtew6dc1a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ