ایران کی مقامی فٹبال کلب سپاہان اور سعودی عرب کی کلب الاتحاد کے درمیان ایشین چمپئنز لیگ کے سلسلے میں ہونے والا فٹبال میچ شروع ہونے سے چند لمحے پہلے سعودی ٹیم کی جانب سے میچ سے دستبرداری کے بعد ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے سعودی ہم منصب سے رابطہ کیا۔
وزير خارجہ نے پیر کے روز جاپان میں ایک پریس کانفرنس میں امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے بارے میں کہا: یقینی طور پر قیدیوں کا تبادلہ ایک انسانی موضوع ہے اور ہم نے گزشتہ برس سے اس سلسلے میں امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کئے ہيں۔
تہران پہنچنے پر وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے لیبیا کی وزیر خارجہ محترمہ نجلا منقوش کا خیر مقدم کیا۔ سترہ برس بعد لیبیا کے کسی بھی اعلی عہدیدار کا یہ پہلا دورہ ایران ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا : برکس دوسری بڑی علاقائي تنظیم ہے جس میں اہم ملکوں کو رکنیت ہے جس کے اگلے اجلاس میں صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کو مہمان کے طور پر شرکت کی دعوت دی گئي ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ دونوں ملکوں کے ماہرین اور عہدیدار ایران و عمان کے درمیان طویل مدتی تعاون کے جامع معاہدے کے لئے تبادلہ خیال کا سلسلہ جاری رکھیں۔
ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان جنہوں نے گزشتہ رات غیروابستہ ممالک تحریک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے مقصد سے باکو کا دورہ کیا ، آج بروز بدھ آذری صدر الہام علی اف کے ساتھ ملاقات اور تہران اور باکو کے درمیان تعلقات کی مضبوطی اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ماسکو کے دورے کے دوران روس، شام اور ترکی کے وزرائے خارجہ کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ بالخصوص اقتصادی اور تجارتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے صدر آیت اللہ رئیسی کے دورۂ شام کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دورہ سیاسی، امنیتی اور اقتصادی پہلوؤں کے علاوہ مزاحمت کے سیاسی ارادہ اور سفارتکاری کی فتح کی علامت ہے۔
سعودی اخبار "الجزیرہ" نے پیر کے دن سفارتی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان اور سعودی عرب کے وزیرخارجہ فیصل بن فرحان چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جمعرات کو ملاقات کریں گے۔
اس ٹیلی فونک گفتگو میں روسی وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے معاہدے کا خیر مقدم کیا اور فریقین نے طویل مدتی تعاون کے جامع معاہدے کے حوالے سے اپنے تازہ ترین خیالات پر گفتگو کی۔
عزت مآب صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کی حکومت کے تحت اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ سیاست متوازن خارجہ پالیسی، متحرک سفارت کاری اور ذہانت پر مبنی تعامل کے ڈاکٹرائن پر عمل پیرا اور ہمسائیگی کی پالیسی کو عملی جامہ پہنانے اور ہمسایہ ملکوں کے ساتھ بہترین تعلقات کے نظریے کو حقیقت کا روپ دینے کی سمت میں ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر امیر عبداللہیان نے شام کے دارالحکومت دمشق میں صدر بشار الاسد سے ملاقات کی اور اس ملک میں آنے والے حالیہ زلزلے کے سلسلے میں یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ زلزہے کے اسفناک واقعے کے متاثرین کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں شامی عزیز لوگوں کی یکجہتی اور ہمدردی کے لیے یہاں ہوں۔
بیلجیم کی وزیر خارجہ محترمہ خاتون حجا لحبیب نے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کر کے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
"ابوالفضل عمویی" نے حسین امیرعبداللہیان کی شرکت سے پارلیمنٹ کے کمیشن برائے قومی سلامتی کے منعقدہ اجلاس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ آج، ملک کی خارجہ پالیسی کی تازہ ترین تبدیلیوں کا جائزہ لیا گیا۔
حسین امیر عبداللہیان نے لاطینی امریکہ کے اپنے سفر کے آخری مرحلے میں ہفتہ کے روز کیوبا کے صدر میگل دیاز کانل سے ملاقات کر کے دو طرفہ اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔