تاریخ شائع کریں2023 28 March گھنٹہ 09:34
خبر کا کوڈ : 588333

ایران چین دوستی کی انجمن کے سربراہ کی رضوی یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے ملاقات

ایران چین دوستی کی انجمن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے رضوی یونیورسٹی کا دورہ کیا اور  یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور دیگر  عہدیداروں سے ملاقات کی۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ایران چین دوستی  کی انجمن کے سربراہ    علاء الدین بروجردی رضوی یونیورسٹی   کے وائس چانسلر حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر جہانگیری اورریسرچ اور ثقافت شعبے کے سربراہوں  سے ملاقات میں یونیورسٹی کی تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
    
علاء الدین  بروجردی نے  جو   چین میں ایرانی سفیر بھی  رہ چکے ہيں    چینی طلباء کو رضوی یونیورسٹی میں داخلہ دینے کے حوالے سے اپنے تجربات کا ذکر کیا اور رضوی یونیورسٹی کے موجودہ حالات کے پیش نظراسکالر شب کے ذریعہ طلباء کو جذب کرنے کے ساتھ  ساتھ ان سے فیس وصول کرنے کے حوالے سے بھی جائزہ لیا ۔ 

رضوی یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے غیرملکی طلباء کو داخلہ دینے اور انہیں راغب کرنے کے سلسلے میں  انجام دیئے گئے  اقدامات کا ذکر کیا اور یونیورسٹی میں تربیت و ثقافت کے موضوع پر ترجیحی بنیادوں پر تاکید کی۔  
https://taghribnews.com/vdcjtoeituqeotz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ