یمن کی سرحد پر سعودی فوج کے حملے میں ایک یمنی شہید اور 6 زخمی ہو گئے
دوسری جانب "المسیرہ" ویب سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ صوبہ صعدہ کے سرحدی علاقے "شدا" پر سعودی فوج کے توپ خانے کے حملے کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
شیئرینگ :
یمنی میڈیا نے خبر دی ہے کہ سعودی عرب کی سرحد پر قطابر کے سرحدی علاقے «آل ثابت» پر سعودی فوج کے حملے میں ایک شخص شہید اور ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔
دوسری جانب "المسیرہ" ویب سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ صوبہ صعدہ کے سرحدی علاقے "شدا" پر سعودی فوج کے توپ خانے کے حملے کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران مذکورہ علاقے پر سعودی فوج کے توپ خانے کے حملے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں رازح اسپتال منتقل کیا گیا۔
صعدہ صوبے کے سرحدی علاقوں میں حال ہی میں یمنی شہریوں پر سعودی فوج کے راکٹ حملوں، توپ خانے اور براہ راست فائرنگ میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس میں اب تک متعدد شہری شہید اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...