یمن کی انصار اللہ تحریک کے سربراہ نے کہا: ان واقعات کو غزہ کی پٹی میں گذشتہ آٹھ ماہ کی پیشرفت کے ساتھ جائزہ لینے سے معلوم ہوتا ہے کہ صیہونی دشمن اس علاقے میں کوئی عملی فتح حاصل نہیں کرسکا ہے۔
یمن کی ایک تجزیاتی نیوز سائٹ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں یمنی مسلح افواج کی کارروائیوں کے نتیجے میں صیہونی حکومت کو تقریباً 4 ارب ڈالر ماہانہ نقصان کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یمنی فوجی ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فوج نے بحیرہ احمر میں ایک برطانوی کشتی پر حملہ کیا ہے جبکہ صعدہ میں جدید امریکی ڈرون ایم کیو 9 کو میزائل سے ہدف بناکر تباہ کردیا ہے۔
یمنی چینل نے امریکی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکی فوج کا جدید ترین ڈرون طیارہ ایم کیو 9 یمنی ساحل کے نزدیک تباہ ہوگیا ہے۔
فلسطینی عوام کی حمایت میں یمنی فوج نے قبل ازیں ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جانے والے کسی بھی اسرائیلی جہاز اور بحری جہاز کو آبنائے باب المندب اور بحیرہ احمر سے گزرنے کی اجازت نہیں دے گی۔
یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے اپنی تقریر کو جاری رکھتے ہوئے کہا: امریکیوں نے یمن میں خلیج کو غلط استعمال کرتے ہوئے دشمنانہ پالیسیوں کو نافذ کرنے کا رجحان رکھا ہے جو ملک کو تباہی کی طرف لے جائے گی۔
یمن کی انصار اللہ کی سپریم سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے سوشل نیٹ ورک پر اپنے ذاتی صفحے پر لکھا: جیسا کہ ہم نے ایک جامع حل کے تناظر میں اعلان کیا تھا، مذاکرات جارح اتحاد کے ساتھ کیے جائیں، کیونکہ ان جارحیتوں اور پابندیوں کو روکنا اتحاد کے ہاتھ میں ہے۔
یمن کی قومی نجات حکومت، وزارت خارجہ اور انصار اللہ تحریک کے سیاسی دفتر نے الگ الگ پیغامات اور بیانات میں اعلان کیا ہے کہ وہ فرانسیسی استعمار کے خلاف نائجر کے عوام کی بغاوت کی حمایت کرتے ہیں۔
یمن کے مختلف اداروں نے الگ الگ پیغامات اور بیانات جاری کرکے فرانسیسی استعمار کے خلاف نائیجر کے عوام کی بغاوت کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
یمن کی ...
انصار اللہ کی مذاکراتی ٹیم کے رکن «عبدالملک العجری» نے کہا ہے کہ مذاکرات کے اگلے دور کے لیے تیاریاں جاری ہیں اور ہم کوشش کر رہے ہیں کہ یمنی عوام کے مصائب کے خاتمے کے لیے اس مذاکرات دور کو فیصلہ کن بنایا جائے۔ ...
یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا: کشیدگی میں کمی کے مرحلے میں جارح اتحاد کی طرف سے صنعاء کے ہوائی اڈے پر پابندیوں کا جاری رہنا مکمل طور پر امن کے منافی ہے اور امن مذاکرات کو بے سود بنا دیتا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے: ہم امریکیوں اور غیر ملکی افواج کو یمنی جزائر پر ان کے مسلسل قبضے کے بارے میں خبردار کرتے ہیں، کیونکہ انہیں اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔
عمانی ثالث مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے بہت زیادہ کوششیں کر رہا ہے اور ہم ابھی تک اس کی حمایت کر رہے ہیں اور اس بارے میں پر امید ہیں، کچھ مسائل میں اچھی پیش رفت بھی ہوئی ہے۔
وقتاً فوقتاً صوبہ صعدہ کے سرحدی علاقے بین الاقوامی اور عالمی خاموشی کے سائے میں بار بار جارحیت اور سعودی میزائل اور توپ خانے کے حملوں کا نشانہ بنتے رہتے ہیں۔
یہ شہر اور علاقے سعودی اور اماراتی فوجی رہنماؤں اور سیاسی شخصیات کے مکمل کنٹرول میں آچکے تھے جنہوں نے فوجی اور سیکورٹی فارمیشنز کا استعمال کرتے ہوئے اپنا اثر و رسوخ بڑھایا۔ یہ جنوبی یمن کے تمام شہروں اور علاقوں، کئی تزویراتی جزیروں اور شمال میں ماریب شہر میں تعینات تھے۔
عاشورا کے مراسم اور عزاداری پیغمبر اکرم کے نواسے کی تحریک کے تسلسل کی بڑی دلیل ہے۔ امت اسلامی کی بیدار ضمیر کبھی اس المناک واقعے کو فراموش نہیں کرے گی۔
سعودی جارحیت نے میڈیا کی 23 تنصیبات کو بھی تباہ کر دیا اور 30 براڈکاسٹ اور ٹرانسمیشن ٹاورز کو نشانہ بنایا۔ اخبار کے مطابق ایسے 8 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں چینلز کی نشریات معطل کی گئی ہیں اور 7 کیسز ایسے ہیں جن میں چینلز کو بلاک اور جام کیا گیا تھا۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی صوبے خیبر پختونخواہ کے سرحدی علاقے پاراچنار میں دہشت گردوں مسافروں کے قافلے پر حملہ کرکے 42 افراد کو شہید کردیا ...