دوطرفہ تعلقات کے بارے میں الجزائر اور شام کے صدور کی مشاورت
روس الیووم نیوز چینل نے الجزائر کے صدر کے دفتر کے بیان کے حوالے سے خبر دی ہے کہ بشار اسد نے اس گفتگو میں شامی عوام کی جانب سے تبون کو مبارکباد پیش کی۔
شیئرینگ :
الجزائر اور شام کے صدور نے ٹیلی فون پر گفتگو میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔
شام کے صدر بشار الاسد نے اپنے الجزائری ہم منصب عبدالمجید تبون سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
روس الیووم نیوز چینل نے الجزائر کے صدر کے دفتر کے بیان کے حوالے سے خبر دی ہے کہ بشار اسد نے اس گفتگو میں شامی عوام کی جانب سے تبون کو مبارکباد پیش کی۔
اس کال میں اسد نے الجزائر کے صدر کو شام کے حالات و واقعات سے آگاہ کیا اور شام کے زلزلے کے دوران الجزائر کی حکومت اور قوم کی حمایت کو سراہا۔
اس تناظر میں اسد نے کہا: یہ امداد الجزائری قوم کی شامی قوم کے ساتھ یکجہتی اور مہربانی کو ظاہر کرتی ہے اور دونوں ممالک اور دو برادر ممالک کے درمیان گہرے تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔
شام کے صدر نے اشارہ کیا: الجزائر نے جو اس وقت عرب رہنماؤں کے اجلاس کی صدارت کر رہا ہے، مختلف مسائل پر تاریخی موقف اپنایا جو شام کے موقف کے بہت قریب ہے۔ یہ مسئلہ دونوں ممالک کے درمیان کئی دہائیوں سے مشترکہ نقطہ نظر کو ظاہر کرتا ہے۔
الجزائر کے صدر نے یہ بھی کہا کہ ملک شام کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے اور دمشق کے ساتھ اپنے تعلقات بالخصوص اقتصادی مسائل کے میدان میں مضبوط کرنے کے لیے آمادہ ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...