دونوں ممالک کی فضائیہ کے درمیان تصادم کے واقعات غیر پیشہ وارانہ ہے۔ ہم روسی حکام کے ساتھ رابطہ کرکے شام میں دہشت گردی کے خلاف میں اپنی کوششوں کو جاری رکھیں گے۔
شام سے اس ملک کے شہریوں کی واپسی کے دوسرے مرحلے کا کامیاب نفاذ خارجہ پالیسی، قومی سلامتی، صحت و علاج، سماجی تحفظ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شعبے میں مجاز سرکاری اداروں کے مربوط تعامل کی بدولت ممکن ہوا۔ .
شام کے شہری ہوابازی کے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ پیر کی صبح اس ہوائی اڈے پر صہیونی حملے کے بعد بدھ کی صبح حلب کے ہوائی اڈے پر فضائی ٹریفک اور پروازوں کی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔
آج ایران میں دہشت گردی کے خلاف مہم کا قومی د ن ہے اور دنیا میں ایسے بہت کم ممالک ہوں گے جن کے حکام اور عوام کی ایک بڑی تعداد دہشت گردی کی بھینٹ چڑھی ہو۔
شام کے بجلی کے وزیر غسان الزامل نے اتوار کی رات کہا کہ شام کے شمال مشرق میں جہاں بجلی کے ٹرانسمیشن ٹاورز واقع ہیں، زمین کے ایک بڑے حصے پر امریکی قابض افواج کا تسلط اس کی کمی کی بنیادی وجہ ہے۔
مبصرین کا خیال ہے کہ شام اور عراق کی سرحدی لائن پر امریکی دہشت گرد فوجیوں کی دہشت گرد گروہوں کی شمولیت اور البوکمال اور القائم کراسنگ کے قریب تعیناتی مشکوک ہے۔
الحشد الشعبی کی فورسز اسی وقت انبار کے مغرب میں شام کے ساتھ سرحدی پٹی کے علاقوں میں وسیع پیمانے پر تعینات تھیں۔ جب امریکی جنگجو شام کی طرف القائم بارڈر کراسنگ پر پرواز کر رہے تھے۔
حماس کے بین الاقوامی تعلقات کے دفتر کے سربراہ نے بھی کہا: تحریک کے ایک وفد کے اس ملک کے دورے کے سلسلے میں ہم عراقی حکام سے رابطے میں ہیں اور ہمیں امید ہے کہ یہ رابطے مستقبل قریب میں نتیجہ خیز ہوں گے۔
حالیہ مہینوں میں شام میں دہشت گردانہ حملوں میں اضافہ کی وجہ یہ ہے کہ اس ملک میں پائیداری و مکمل امن کے قیام کو روکنے کے لئے دہشت گردوں کی ہر طرح سے مدد جاری ہے۔
شام میں واقع امریکہ کی غیر قانونی چھاونی میں ہفتے کو پھر دھماکہ ہوا ہے جبکہ عراق میں واقع امریکہ کی عین الاسد چھاونی کے اطراف امریکی فوجیوں کی نقل و حرکت کی رپورٹ ملی ہے۔
لبنان کے المیادین ٹی وی چینل نے بریکنگ نیوز میں اس خبر کے بعد بتایا ہےکہ بہت سی امبولینسوں کو جائے وقوعہ کی سمت جاتے دیکھا گیا ہے۔
یہ دھماکہ مشرقی شام کے الحسکہ ...
یہ بس فوجیوں کو ان کے ہیڈکوارٹر سے دیر الزور شہر لے جا رہی تھی جب دیر الزور کے جنوب مشرق میں المیادین کے علاقے میں ایک کھلے صحرائی علاقے میں داعش نے گھات لگا کر حملہ کیا۔
شام کے سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ ریف الرقہ میں "معدان" علاقے کے داخلی راستے پر ایک فوجی چوکی پر داعش کے دہشت گرد عناصر کے حملے کے نتیجے میں ایک شامی فوجی شہید اور 3 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
سومریہ نیوز کے مطابق الہول میں دہشت گرد تنظیم داعش کے اراکین کے بیوی بچے رہتے ہيں اور یہ کیمپ عراق کی سرحد سے 10 کیلو میٹر دور شمال مشرقی شام میں واقع ہے۔
دہشت گرد گروہ "اسلامک پارٹی آف ترکستان" نے لاذقیہ کے شمال میں ناموافق موسمی حالات اور گھنے دھند کو استعمال کرتے ہوئے کوہ حضرت یونس کی بلندیوں میں شامی فوج کے ایک اڈے پر حملہ کیا۔
ادلیب میں واقع دہشت گرد تنظیم النصرہ فرنٹ کے ٹھکانے شامی اور روسی افواج کے مشترکہ حملے میں تباہ ہوگئے ہیں۔ یہ دہشت گرد شامی سیکورٹی فورسز اور عوام پر حملوں میں ملوث تھے۔
31 جولائی کو شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے مغربی رہنماؤں پر الزام لگایا کہ وہ شام کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے سے روکنے کے لیے عرب ریاستوں پر پابندیاں لگانے کی دھمکی دے رہے ہیں۔
رہبر انقلاب کے مشیر علی اکبر ولایتی اور شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے تہران میں ملاقات کی اور مختلف علاقائی و بین الاقوامی امور اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
تقریب خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ شام کے شہر تدمر میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں ...