ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کے درمیان چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ملاقات ہوگی
سعودی اخبار "الجزیرہ" نے پیر کے دن سفارتی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان اور سعودی عرب کے وزیرخارجہ فیصل بن فرحان چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جمعرات کو ملاقات کریں گے۔
شیئرینگ :
سعودی اخبار "الجزیرہ" نے دعوی کیا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کے درمیان جمعرات کو چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ملاقات ہوگی۔
سعودی اخبار "الجزیرہ" نے پیر کے دن سفارتی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان اور سعودی عرب کے وزیرخارجہ فیصل بن فرحان چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جمعرات کو ملاقات کریں گے۔
تین ہفتہ قبل دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے لئے ہونے والے معاہدے کو چین نے خوش آئند قرار دیتے ہوئے فریقین کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات اور دو مہینوں کے اندر سفارتی عملے کے تبادلے کی شرط رکھی تھی۔
اس سے پہلے ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے اتوار کے دن سعودی ہم منصب کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے مستقبل قریب میں ملاقات کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ دونوں ممالک میں معاہدے کے بعد وزرائے خارجہ کی یہ تیسری ٹیلیفونک گفتگو تھی۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...