تاریخ شائع کریں2023 29 April گھنٹہ 11:45
خبر کا کوڈ : 591675

امید ہے سعودی حکومت جنت البقیع کی تعمیر کا دیرینہ مطالبہ پورا کرے گی

حرمت اہلبیت حرمت پیغمبر ہی ہے۔ حضرت فاطمہ اور امام علی کے گھر کا مسجد نبوی میں کھلنے والے دروازہ حکم پیغمبر سے ہمیشہ کھلا رکھا گیا۔ یہ اللہ کے حکم سے تھا۔ اس مقدس مقام کو بحال کیا جائے۔
امید ہے سعودی حکومت جنت البقیع کی تعمیر کا دیرینہ مطالبہ پورا کرے گی
یوم ِانہدام جنت البقیع کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سعودی عرب کا مسلم ممالک سے تعلقات کی بحالی خوش آئند عمل ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین نے مزید کہا کہ بنتِ رسولﷺ کے مزارِ اقدس کی از سرِ نو تعمیر سے سعودی حکومت کے مسلمان ممالک سے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ ہم امید کرتے ہیں سعودی حکومت جنت البقیع کی تعمیر کرکے امت مسلمہ کے دیرینہ مطالبہ کو پورا کرے گی۔


انہوں نے کہا کہ حرمت اہلبیت حرمت پیغمبر ہی ہے۔ حضرت فاطمہ اور امام علی کے گھر کا مسجد نبوی میں کھلنے والے دروازہ حکم پیغمبر سے ہمیشہ کھلا رکھا گیا۔ یہ اللہ کے حکم سے تھا۔ اس مقدس مقام کو بحال کیا جائے۔
https://taghribnews.com/vdccmsqpp2bqoe8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ