دہشتگرد قاتلوں کا سراغ لگا کر انہیں فی الفور گرفتار اور قرار واقعی سزا دی جائے
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ نے کہا: پاراچنار میں ایک عرصہ سے باقاعدہ گھناؤنی سازش کے تحت مظلوم اور بے گناہ شیعہ افراد کو قتل عام کیا جا رہا ہے۔ اگر قاتلوں کو سخت سزا دی جاتی تو اس قسم کے افسوسناک واقعات رونما نہ ہوتے۔
شیئرینگ :
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے پاراچنار واقعہ میں ہوئے افسوسناک واقعہ میں اساتذہ کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشتگرد قاتلوں کا سراغ لگا کر انہیں فی الفور گرفتار اور قرار واقعی سزا دی جائے۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ نے کہا: پاراچنار میں ایک عرصہ سے باقاعدہ گھناؤنی سازش کے تحت مظلوم اور بے گناہ شیعہ افراد کو قتل عام کیا جا رہا ہے۔ اگر قاتلوں کو سخت سزا دی جاتی تو اس قسم کے افسوسناک واقعات رونما نہ ہوتے۔
قابلِ ذکر ہے کہ آج صبح پاراچنار کے ضلع کرم، تری مینگل میں دہشتگردی کے واقعے میں دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے سات شیعہ اساتذہ کو بہیمانہ انداز میں قتل کر دیا تھا۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی صوبے خیبر پختونخواہ کے سرحدی علاقے پاراچنار میں دہشت گردوں مسافروں کے قافلے پر حملہ کرکے 42 افراد کو شہید کردیا ...