ہم دونوں طرف کے عمائدین سے گزارش کرتے ہیں کہ خدارا اس خون ریز لڑائی کو ختم کریں، اس سے صرف نفرتیں پھیلتی ہیں اور بے گناہ قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں، کئی بچے یتیم ہو جاتے ہیں، اس کا کوئی فائدہ نہیں۔
علاقے کے محاصرے کے باعث اشیائے خورد ونوش اور پٹرول کی قلت کے باعث عوام کے لیے شدید مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔ٹل پارہ چنار روڈ کو بند کر دیا گیا ہے ۔ہمارا مطالبہ ہے کہ افواج پاکستان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کر کے معصوم شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کرکے علاقے میں امن بحال کروائے۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ نے کہا: پاراچنار میں ایک عرصہ سے باقاعدہ گھناؤنی سازش کے تحت مظلوم اور بے گناہ شیعہ افراد کو قتل عام کیا جا رہا ہے۔ اگر قاتلوں کو سخت سزا دی جاتی تو اس قسم کے افسوسناک واقعات رونما نہ ہوتے۔
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر کوئی عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ جس کی وجہ سے دہشتگردی میں اضافہ ہوا ہے، دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔