تاریخ شائع کریں2023 6 May گھنٹہ 15:19
خبر کا کوڈ : 592542

یوکرائن ،واشنگٹن کی ہم آہنگی کے بغیر روسی صدر کی رہائش گاہ پر حملہ نہیں کر سکتا

انہوں نے مزید کہا کہ روس اس کارروائی کا جواب دے گا، قطع نظر اس کے کہ یہ ڈرون حملہ جنگ کو بڑھانے کا بہانہ ہو یا نہ ہو۔
یوکرائن ،واشنگٹن کی ہم آہنگی کے بغیر روسی صدر کی رہائش گاہ پر حملہ نہیں کر سکتا
روسی وزیر خارجہ نے روسی صدارتی محل پر کئے گئے ڈرون حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے کی امریکی اور یوکرائنی حکام کی تردید کا کوئی فائدہ نہیں ہے، کیونکہ یہ بالکل واضح ہے کہ یوکرائن کی حکومت واشنگٹن کی ہم آہنگی کے بغیر روسی صدر کی رہائش گاہ پر حملہ نہیں کر سکتی۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ہندوستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے تاکید کی کہ ماسکو روسی صدارتی محل پر ڈرون حملے کی صورت میں کی گئی اس دہشت گردی اور معاندانہ کارروائی کا جواب دے گا۔روسی وزیر خارجہ لاوروف نے کہا کہ یہ حملہ واضح طور پر ایک معاندانہ عمل تھا اور یہ بالکل واضح ہے کہ کیف کے دہشت گرد اپنے آقاؤں (امریکی حکومت) کی حمایت کے بغیر ایسا نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روس اس کارروائی کا جواب دے گا، قطع نظر اس کے کہ یہ ڈرون حملہ جنگ کو بڑھانے کا بہانہ ہو یا نہ ہو۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز روس کے صدارتی دفتر کی جانب سے اس ملک کے صدر ولادیمیر پوٹن کی رہائش گاہ پر ڈرون حملے کی اطلاع موصول ہوئی تھی، تاہم اس خبر کے فوراً بعد ہی انہوں نے ڈرون طیارے کو سیکورٹی فورسز کے توسط سے تباہ کرنے کی اطلاع بھی دی تھی۔یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ روسی حکام کی رپورٹ کے مطابق، اس حملے میں کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا ہے اور ولادیمیر پوٹن بھی دارالحکومت میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcgtx9nxak9yn4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ