جرمنی میں ہزاروں افراد نے برلن میں حکومت کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے شولاف حکومت سے مطالبہ کیا کہ یوکرائن جنگ کی حمایت ختم کرکے کیف کو اسلحہ اور ہتھیار فراہم کرنے کی پالیسی ختم کرے۔
اس میڈیا نے مزید کہا: جب کہ تینوں ممالک کے درمیان تناؤ بلند ترین سطح پر ہے، سیٹلائٹ کی تصاویر جلد ہی ہونے والے جوہری تجربے کے آثار فراہم نہیں کرتی ہیں، لیکن ان تصاویر کا گزشتہ سالوں سے موازنہ کرنا ایک اچھی نمائندگی ہے۔
ہم برطانیہ، جرمنی اور فرانس کی جانب سے JCPOA اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد ۲۲۳۱ کے تقاضوں کی جان بوجھ کر خلاف ورزی کرنے کے اعلان کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
دونوں ممالک کی فضائیہ کے درمیان تصادم کے واقعات غیر پیشہ وارانہ ہے۔ ہم روسی حکام کے ساتھ رابطہ کرکے شام میں دہشت گردی کے خلاف میں اپنی کوششوں کو جاری رکھیں گے۔
اپنی یادداشت میں انھوں نے ایشیا، افریقہ اور لاطینی امریکہ کے لوگوں کا مغرب پر اعتماد کم ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ آج ایک انوکھی صورت حال سامنے آئی ہے جو بین الاقوامی بیداری کو ممکن بناتی ہے۔
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ولادی ووستوک میں مشرقی اقتصادی فورم کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ مغربی ممالک خو ہی اپنے بنائے گئے تجارتی اور مالیاتی تعلقات کے نظام کو تباہ کررہے ہیں۔
ویگنر ملیشیا کے لئے وفاداری کے حلف نامے پر دستخط کے لئے روسی صدر پوتن کا یہ فرمان ، اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ حکومت روس اس ملیشیا کو پوری طرح اپنے کنٹرول میں لینا چاہتی ہے۔
روس کے ساتھ فوجی روابط کے تعلق سے ایران پر امریکی دباؤ سے متعلق نئي افواہوں کے بارے میں سرگئی ریابکوف کہا ہے کہ ہمارے اور ایران کے فوجی تعاون پر امریکی دباؤ کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
یوکرین کے نائب وزیر دفاع نے بیان کیا: اس ملک کی افواج نے مشرقی یوکرین کے جنگ زدہ شہر باخموت کے اطراف کی زمینوں کے کچھ حصوں پر قبضہ کر لیا ہے لیکن جنوبی محاذ میں کوئی بڑی پیش رفت نہیں کی ہے۔
لندن نے روس سے باہر 22 افراد اور اداروں کو یوکرین کے خلاف جنگ میں ماسکو کی حمایت کرنے کے الزام میں پابندیاں عائد کیں، اور روسی فوج کو درکار الیکٹرانک پرزے درآمد کرنے والی 3 روسی کمپنیوں کو بھی اس ملک کی پابندیوں کا نشانہ بنایا گیا۔
اس طرح کا تبصرہ برکس اور اس کے مقاصد کو سمجھنے میں ناکام ہے۔ چین پر الزام لگانا کہ وہ اپنے آپ کو ان ممالک کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کر رہا ہے جو اب بھی مغرب کے ساتھ سازگار یا غیر جانبدار تعلقات چاہتے ہیں۔
اس آرتھوڈوکس عیسائی پادری نے تاکید کی: مذہبی اختلافات کے مکمل ادراک اور پہچان کے ساتھ، کتابوں بالخصوص مقدس کتابوں کو جلانا ہمیشہ سے وحشیانہ سمجھا جاتا رہا ہے، اور اس عمل کو مذہبی مسائل سے جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔
ادلیب میں واقع دہشت گرد تنظیم النصرہ فرنٹ کے ٹھکانے شامی اور روسی افواج کے مشترکہ حملے میں تباہ ہوگئے ہیں۔ یہ دہشت گرد شامی سیکورٹی فورسز اور عوام پر حملوں میں ملوث تھے۔
روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے الجزائر کی فوج کے چیف آف جوائنٹ اسٹاف سعید شنقریحہ کے ساتھ دونوں ممالک کی فوجوں کے درمیان فوجی تعاون کو مضبوط بنانے کے بارے میں بات چیت کی۔
روسی میڈیا نے منگل کے روز اعلان کیا: روس نے آج سے چین اور ایران کے ساتھ ویزا فری گروپ ایکسچینج کھول دیے، اور روسی شہری اب زیادہ سے زیادہ 15 دن کے لیے 50 افراد کے گروپس میں دونوں ممالک کا سفر کر سکتے ہیں۔
انقرہ میں ایک باخبر ذریعے نے آج (پیر) کو بتایا کہ روس کی جانب سے اناج کے معاہدے پر واپس آنے کی امیدیں ہیں، لیکن روسی زرعی برآمدات کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے مغربی ضمانتوں کے بغیر اس کی توقع نہیں کی جانی چاہیے۔
ماسکو کے میئر سرگئي سوبیانین نے بھی بتایا کہ ڈرون حملے میں کوئی جانی نقصان نہيں ہوا ہے اور کسی کو خاص نقصان نہيں پہنچا ہے صرف دو عمارتوں کے باہری حصے کو معمولی سا نقصان پہنچا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے سرگئی لاوروف کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران اناج کی برآمد کے معاہدے کی معطلی سمیت دو طرفہ تعلقات سے متعلق تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔