ایران سے گیس کی منتقلی کی پائپ لائن کی تکمیل پاکستان میں توانائی کے بحران کا واحد حل ہے
پاکستانی وزیر اعظم کے خصوصی ایلچی نے ایران سے گیس کی منتقلی کی پائپ لائن کی تکمیل پر زور دیا۔
شیئرینگ :
پاکستانی وزیر اعظم کے خصوصی ایلچی نے ایران سے گیس کی منتقلی کی پائپ لائن کی تکمیل پر زور دیا۔
یہ بات تسنیم احمد قریشی نے بدھ کے روز پاکستانی صنعتکاروں کے ساتھ ملاقات میں کہی۔
انہوں نے بتایا کہ ایران سے گیس کی منتقلی کی پائپ لائن کی تکمیل پاکستان میں توانائی کے بحران کا واحد حل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایران سے گیس پائپ لائن کی تکمیل سے پاکستان کو توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے اور تیل کی درآمدات پر انحصار کم کرنے میں مدد ملے گی۔
قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے نائب وزیر خارجہ اسد مجید خان نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ اسلام آباد اسلامی جمہوریہ ایران سے گیس کی منتقلی کے منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے اور اس کی تکمیل اب بھی پاکستانی حکومت کی ترجیح ہے۔
پاکستانی قومی اسمبلی کے خارجہ تعلقات کمیشن کے سربراہ محسن جاوید داور نے بھی اسلام آباد حکومت کی جانب سے ایران سےگیس ٹرانسمیشن منصوبے کی تکمیل میں تاخیر پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تاخیر اور پابندیوں کو بہانے کے طور پر استعمال کرنا ہرگز قابل قبول نہیں ہے۔