سینیٹر مشاہد حسین سید کی قیادت میں پاکستان کے پارلیمانی وفد نے استنبول میں فلسطین انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت کی جس میں 80 ممالک کے حکام اور اراکین پارلیمنٹ شریک ہیں۔
حماس کے سربراہ نے پاکستانی وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو خط لکھا ہے جس میں انہیں دوسری بار وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے
نگراں وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بارے میں امریکا میں بھی سوالات ہوئے، پاکستان اس حوالے سے ہر فیصلہ قومی مفاد کو مد نظر رکھ کر کرے گا۔
پاکستان کے وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی، جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک میں ہیں، انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کوئی بھی فیصلہ پاکستانی عوام کی خواہشات اور فلسطینیوں کے حقوق کے مطابق کیا جائے گا۔
اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے پناہ گزین کے جون 2023 تک کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں رہائش پذیر افغان شہریوں کی کل تعداد 37 لاکھ جس میں سے صرف 13لاکھ 30ہزار رجسٹرڈ ہیں جبکہ 7لاکھ 75ہزار بغیر اندراج کے رہائش پذیر ہیں۔
عالمی بینک کی طرف سے یہ واضح انتباہ حکومت پاکستان کے قبل از وقت انتخابات کے موقع پر شائع کیا گیا ہے اور اس میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی قرض دہندگان اور اس ملک کے ترقیاتی شراکت دار صرف کامیابیوں اور مالی وسائل کے استعمال کے بارے میں بین الاقوامی تجربات کی سفارش کر سکتے ہیں
اس موقع پر پاکستان اور ایران کے درمیان روابط کی گنجائش کے پیش نظر موجودہ سطح کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہدونوں ملکوں کے حکام باہمی تعلقات میں حائل مشکلات کو دور کرنے کے عملی اقدامات کریں۔
سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ کے 29 ویں چیف جسٹس بن گئے۔ ایوانِ صدر اسلام آباد میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قاضی فائز عیسیٰ سے چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کراسنگ کو آج صبح کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔اس کراسنگ کے دوبارہ کھلنے کے بعد سینکڑوں مسافروں اور ہزاروں ٹرکوں کے لیے راستہ کھول دیا گیا۔
پاکسان کے ثقافت اور قومی ورثے کے وزیر جمال شاہ نے پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی کونسلر احسان خزاعی سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے ثقافتی معاہدوں سمیت ایران و پاکستان کے ثقافتی تعلقات کی حالیہ تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے علاقے اور افغانستان کے سلسلے میں ایران و پاکستان کے موثر رول کا ذکر کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس طرح کی ملاقاتیں، علاقے خاص طور پر افغانستان میں امن و امان کی بہتر صورت حال کی باعث بنیں گی۔
نگورنو کاراباخ پارلیمنٹ کے قانون سازوں نے 45 سالہ شمول شہرامانیان کو سابق رہنما آرائیک ہاروتنیان کے حق میں 22 ووٹوں کے ساتھ جانشین منتخب کیا۔ کہا جاتا ہے کہ شہرامانیان کی پوزیشنیں روس کی پوزیشنوں کے قریب ہیں۔
جلیل عباس جیلانی نے سینیٹ کی فارن ریلیشن کمیٹی کے اجلاس میں بتایا کہ پاکستان بریکس میں شمولیت کے امکان پر غور کر رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ہم اپنی غیر جانبدارانہ پالیسی کے باعث کسی بلاک پر یقین نہیں رکھتے اورسب کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھنا چاھتے ہیں۔
پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں میں شعبہ فارسی کے سربراہان، اساتذہ اور ادبی شخصیات کے ایک وفد نے اسلام آباد متعین ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی اور فارسی زبان کے فروغ کے لیے تجاویز پیش کیں۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کے تعلقات عامہ کے مطابق، پاکستان کے وزیر خارجہ نے ڈینمارک کے وزیر خارجہ کے ساتھ فون پر گفتگو میں آسمانی مذاہب کی مقدس کتابوں کو نذر آتش کرنے پر پابندی کے مجوزہ بل کا خیر مقدم کیا۔
علامہ ساجد نقوی نے امت مسلمہ پر زور دیا کہ وہ حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کی سیرت عالیہ پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اسلام کے تحفظ' اسلامی اقدار کے احیاء اور فروغ اور دشمنان اسلام کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے جدوجہد کریں.
ریمدان بارڈر پاکستان کے سب سے بڑے اور تجارتی شہر کراچی سے نزدیک ہے لہذا اربعین کے نزدیک پہنچنے کے ساتھ ساتھ ریمدان بارڈر پر بھی پاکستانی زائرین کا ہجوم بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے یاد دلایا کہ اس ملاقات میں پاکستان کی وزارت خارجہ کے سینٹر فار اسٹریٹجک اسٹڈیز کے سربراہ نے پاکستان اور افغانستان کے مسائل کو افہام و تفہیم اور بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی امید ظاہر کی تھی۔