تاریخ شائع کریں2023 12 May گھنٹہ 16:39
خبر کا کوڈ : 593173

ایرانی بحریہ آج اپنی تیاری کی اعلیٰ ترین سطح پر ہے

یہ بات  ریئر ایڈمرل علیرضا تنگسیری نے جمعہ کو جنوبی شہر بوشہر میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
ایرانی بحریہ آج اپنی تیاری کی اعلیٰ ترین سطح پر ہے
سپاہ پاسداران اسلامی انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ یہ بحریہ آج اپنی تیاری کی اعلیٰ ترین سطح پر ہے اور خلیج فارس پر اس کا مکمل کنٹرول ہے۔

یہ بات  ریئر ایڈمرل علیرضا تنگسیری نے جمعہ کو جنوبی شہر بوشہر میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ خلیج فارس میں دشمن کے بحری جہازوں کی نقل و حرکت ہمیشہ سپاہ پاسداران کی بحریہ کی نگرانی میں ہوتی ہے، خلیج فارس مکمل طور پر محفوظ ہے۔

ایڈمیرل تنگسیری نے اس بات پر زور دیا کہ ایران میں اندرون ملک اہم جدید فوجی سازوسامان ڈیزائن اور تیار کیا جا رہا ہے، اس سلسلے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
انہوں نے نتیجہ اخذ کیا کہ اس طرح کے سازوسامان اور جنگی تیاریوں کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی جنگی تیاری کی سطح روز بروز بڑھ رہی ہے۔
https://taghribnews.com/vdchqxnmx23nwzd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ