طالبان کی وزارت دفاع نے صوبہ سمنگان کے شہر صیاد میں اس گروپ کے فوجی ہیلی کاپٹر کے گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حادثے میں دو پائلٹ مارے گئے ہیں۔
شیئرینگ :
افغان میڈیا ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ طالبان کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
ان ذرائع کے مطابق آج دوپہر سے قبل طالبان کا ایک ہیلی کاپٹر صوبہ سمنگان کے شہر «سیغانچی» کے علاقے صیاد میں بجلی کی تار سے ٹکرانے کے باعث گر گیا۔
طالبان کی وزارت دفاع نے صوبہ سمنگان کے شہر صیاد میں اس گروپ کے فوجی ہیلی کاپٹر کے گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حادثے میں دو پائلٹ مارے گئے ہیں۔
طالبان کی وزارت دفاع کے نیوز لیٹر کے مطابق، آج صبح تقریباً 9:00 بجے ایک MD-530 ہیلی کاپٹر صیاد سمنگان شہر کے علاقے سگانچی میں بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا۔
طالبان کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ یہ ہیلی کاپٹر مزار شریف کے ہوائی اڈے سے صوبہ سمنگان کی طرف گشت کے مقصد سے اڑ رہا تھا۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...