اس رپورٹ کے ایک اور حصے میں آیا ہے کہ صدر کے ہیلی کاپٹر کے مرمت کے دستاویزات کو بھی باریک بینی کے ساتھ دیکھا گیا۔ ان دستاویزات میں کوئی بھی ایسا مسئلہ دکھائی نہیں دیا گیا جو کہ اس سانحے کی وجہ بنا ہو۔
پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے سید ابراہیم رئیسی کی شہادت پر جاری پیغام میں کہا کہ "پاکستان نے بہترین دوست کھو دیا۔ ابراہیم رئیسی انتہائی بابصیرت رہنما تھے۔ پاکستانی قوم غم کی اس گھڑی میں ایرانی قوم کے ساتھ کھڑی ہے"۔
طالبان کی وزارت دفاع نے صوبہ سمنگان کے شہر صیاد میں اس گروپ کے فوجی ہیلی کاپٹر کے گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حادثے میں دو پائلٹ مارے گئے ہیں۔