سلطان عمان کے دورہ ایران سے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ ملے گا
اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالیہ چند سالوں میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم کئی گنا بڑھ گیا ہے۔ گذشتہ سال تجارتی حجم میں 60 فیصد اضافے کے ساتھ باہمی تجارت 2 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
شیئرینگ :
مسقط میں ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ سلطان عمان کے دورہ ایران سے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔
عمان میں تعیینات ایرانی سفیر الی نجفی نے عمان نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ سلطان عمان طارق بن ہیثم کا دورہ تہران اور اعلی ایرانی حکام سے ملاقات کے نتیجے میں دونوں دوست ملکوں کے تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔ دونوں ملکوں نے علاقائی اور عالمی مسائل پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے مشترکہ موقف اپنایا ہے۔
اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالیہ چند سالوں میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم کئی گنا بڑھ گیا ہے۔ گذشتہ سال تجارتی حجم میں 60 فیصد اضافے کے ساتھ باہمی تجارت 2 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
دونوں ملک اپنے سرحدی اور جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے تجارت اور ٹرانزٹ سہولیات کے لئے ایک دوسرے سے مزید تعاون کرسکتے ہیں۔ ایران نے ہمیشہ خطے اور عالمی مسائل پر عمان کے تعمیری کردار کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ اسی لئے دونوں ملکوں کے درمیان ہمیشہ سے دوستانہ جذبات اور ایک دوسرے کے لئے نرم گوشہ رکھتے ہیں۔