پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ طیب اردوان کی جیت ان کی متحرک قیادت پر ترک عوام کے اعتماد کی عکاس ہے۔
شہباز شریف کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ طیب اردوان عوامی خدمت کی سیاست کرنے والے چند عالمی رہنماؤں میں سے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ طیب اردوان دنیا کے مظلوم مسلمانوں کیلئے توانا آواز رہے ہیں، صدارتی الیکشن میں ان کی جیت کئی پہلوؤں سے اہم ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ طیب اردوان کی جیت ان کی متحرک قیادت پر ترک عوام کے اعتماد کی عکاس ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ وہ دو طرفہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لیے ان کے ساتھ کام کرنے کے شدت سے منتظر ہیں
https://taghribnews.com/vdcb0sbszrhb9gp.kvur.html