سید حسن نصر اللہ سے لبنانی عیسائیوں کے آرچ بشپ کے ایلچی کی ملاقات
لبنان کے عیسائیوں کے آرچ بشپ کے ایلچی نے حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ سے ملاقات کی جس میں اس ملک کے صدارتی معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور آراء کا تبادلہ ہوا۔
شیئرینگ :
لبنان کے عیسائیوں کے آرچ بشپ کے ایلچی نے حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ سے ملاقات کی جس میں اس ملک کے صدارتی معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور آراء کا تبادلہ ہوا۔
حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ، نے لبنان کے عیسائیوں کے آرچ بشپ بشارا الرائے کے ایلچی پولس عبدالساتر کا استقبال کیا۔
اس ملاقات میں دونوں فریقین نے صدارتی کیس پر تبادلہ خیال کیا۔ لبنان کے آئین کے مطابق صدارت اس ملک کے عیسائیوں کے پاس ہے۔
حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس ملاقات کی تفصیلات کے بارے میں ایک بیان جاری کرے گی۔
اس تحریک نے مسیحی آرچ بشپ کے ایلچی کی سید حسن نصر اللہ سے ملاقات کا مثبت جائزہ لیا ہے۔