تاریخ شائع کریں2023 10 June گھنٹہ 16:53
خبر کا کوڈ : 596311

ایران کے نائب وزیر زراعت کی ہندوستان کے نائب وزیر زراعت منوج اہوجا سے ملاقات

ملاقات کے دوران زراعت کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کی راہ میں حائل رکاوٹوں اور آپسی تعاون کو بہتر بنانے کی ممکنہ راہوں کا جائزہ کیا گیا۔
ایران کے نائب وزیر زراعت کی ہندوستان کے نائب وزیر زراعت منوج اہوجا سے ملاقات
ایران اور ہندوستان نے زراعت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا جائزہ لینے کے بعد اس شعبے میں تعاون کی توسیع کے مقصد سے ایک مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

ایران کے نائب وزیر زراعت برومندی نے جمعے کی شام ہندوستان کے نائب وزیر زراعت منوج اہوجا سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران زراعت کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کی راہ میں حائل رکاوٹوں اور آپسی تعاون کو بہتر بنانے کی ممکنہ راہوں کا جائزہ کیا گیا۔

اس ملاقات میں ایران کے نائب وزیر زراعت نے زراعت کے شعبے میں اپنے ملک کی پیشرفت و ترقی سے آگاہ کرتے ہوئے پھلوں، جڑی بوٹیوں، فصل کو درپیش خطروں اور آفتوں سے مقابلے اور زرعی ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں تعاون کے علاوہ اس شعبے کے ماہرین کے تبادے پر بھی زور دیا۔

اس موقع پر ہندوستان کے نائب وزیر زراعت منوج اہوجا نے بھی ایران کے ساتھ اپنے ملک کے ثقافتی اور جغرافیائی اشتراکات کا ذکر کرتے ہوئے زرعی شعبے میں ایران کے ساتھ باہمی تعاون کے فروغ کے لئے نئی دہلی کی آمادگی ظاہر کی۔ ساتھ ہی انہوں نے مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون کو لے کر ایران کی تجاویز کا خیرمقدم کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ایران سے کیوی کی درآمدات پر لگی وقتی پابندی بھی ختم کر دی گئی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcezp8nzjh8oxi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ