تاریخ شائع کریں2023 14 June گھنٹہ 11:32
خبر کا کوڈ : 596675

جلد ہی ہم سیمون بولیوار کے مقبرے میں جنرل سلیمانی کا مجسمہ نصب کریں گے

مادورو نے کہا کہ مثال کے طور پر، چند سال قبل جب امریکہ کی طرف سے وینزویلا کے ایک انفراسٹرکچر پر وحشیانہ سائبر حملہ ہوا تو جنرل سلیمانی ہماری مدد کے لیے آئے اور اس حملے کی شناخت اور اس سے نمٹنے کے لیے ایک ٹیم کو تفویض کیا۔
جلد ہی ہم سیمون بولیوار کے مقبرے میں جنرل سلیمانی کا مجسمہ نصب کریں گے
وینزویلا کے صدر نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا مجسمہ جلد ہی کراکس میں سیمون بولیوار کے مزار میں نصب کیا جائے گا۔

یہ بات نکولس مادورو نے منگل کے روز اپنے ایرانی ہم منصب علامہ سید ابراہیم رئیسی کے ساتھ ایک مشترکہ نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے شہید سلیمانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جنرل سلیمانی ایک عظیم انسان تھے اور بہت سے لوگ ان کی خدمات کے بارے میں نہیں جانتے۔

مادورو نے کہا کہ مثال کے طور پر، چند سال قبل جب امریکہ کی طرف سے وینزویلا کے ایک انفراسٹرکچر پر وحشیانہ سائبر حملہ ہوا تو جنرل سلیمانی ہماری مدد کے لیے آئے اور اس حملے کی شناخت اور اس سے نمٹنے کے لیے ایک ٹیم کو تفویض کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ میں ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور جلد ہی ہم سیمون بولیوار کے مقبرے میں ان کا مجسمہ پیش اور نصب کریں گے۔

یاد رہے کہ ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی پیر کے روز دوپہر کو کراکس پہنچے اور میرا فلوریس صدارتی محل میں ان کا وینزویلا کے ہم منصب نکولس مادورو نے استقبال کیا۔

وینزویلا کے صدر کے ساتھ بات چیت کے بعد رئیسی نے ان مذاکرات کو نتیجہ خیز اور تعمیری قرار دیا۔

پیر کی صبح صدر رئیسی، وینزویلا، نکاراگوا اور کیوبا کے اپنے پانچ روزہ لاطینی امریکی دورے کا آغاز کرنے کے لیے تہران سے کراکس کے لیے روانہ ہوئے۔
https://taghribnews.com/vdchq-nmm23nw-d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ