سعودی عرب اور ایران نے ریلوے لائن منصوبے کے بارے میں گفتگو
انہوں نےپیرس میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے حالیہ سفر کے موقع پر سرمایہ کاری اجلاس میں شرکت کرنے والے ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ ریاض ایران کے ساتھ براستہ کویت و بصرہ ریلوے لائن منصوبے کا جائزہ لے رہا ہے۔
شیئرینگ :
فرانسیسی اخبار "لوفیگارو" کے سینئر نامہ نگار جاج مالبرونو نے سعودی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب اور ایران نے ریلوے لائن منصوبے کے بارے میں گفتگو کی ہے۔
انہوں نےپیرس میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے حالیہ سفر کے موقع پر سرمایہ کاری اجلاس میں شرکت کرنے والے ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ ریاض ایران کے ساتھ براستہ کویت و بصرہ ریلوے لائن منصوبے کا جائزہ لے رہا ہے۔
مالبرونو، نومبر میں کویت کے دورے پر تھے جہاں انہوں نے صحافیوں اور محقین کے ساتھ ملاقات کی ہے۔
گذشتہ اتوار کو کویت کی حکومت نے مسافروں اور سامان کی نقل و حمل کے مقصد سے سعودی عرب کے ساتھ ریلوے لائن معاہدے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب پہلی مال بردار ٹرین روس کے چیلیابنسک اسٹیشن سے سعودی عرب کے لیے روانہ ہوئی ہے جو قزاقستان، ترکمانستان اور ایران سے ہوتی ہوئی شمالی جنوبی بین الاقوامی کوریڈور سے گزرے گی۔
توانائی کے سازوسامان اور غیرفولادی دھاتوں کے 42 کنٹینرز کی حامل یہ ٹرین طے شدہ شیڈول کے مطابق اس روٹ پر آگے بڑھے گی۔