عرفات کے صحرا میں حجاج کرام کا مشرکین سے بیزاری کا اظہار
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عرفات کے صحرا میں حج و زیارات کے امور میں ولی فقیہ کے نمائندے اور ایرانی حجاج کی موجودگی میں مشرکین سے بیزاری کے مراسم منعقد ہوئے۔
شیئرینگ :
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عرفات کے صحرا میں حج و زیارات کے امور میں ولی فقیہ کے نمائندے اور ایرانی حجاج کی موجودگی میں مشرکین سے بیزاری کے مراسم منعقد ہوئے۔
عرفات کے میدان میں ہونے والے اس پروگرام کا سب سے اہم حصہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کی جانب سے حج کے موقع پر جاری ہونے والا پیغام تھا۔ ولی فقیہ کے نمائندے سید عبدالفتاح نواب نے نے مشرکین سے بیزاری کے مراسم میں اس پیغام کو پڑھ کر سنایا۔
اس موقع پر حجاج اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر مردہ باد امریکہ اور مردہ باد اسرائیل کے نعرے درج تھے۔
مشرکین سے بیزاری کے مراسم کے دوران ابتدائی صفوں میں موجود جانبازوں نے پروگرام کو چار چاند لگایا تھا۔
پروگرام کے دوران ایک قرار داد بھی پیش کی جائے گی جو میدان عرفات میں بعثہ رہبر معظم کی جانب سے پڑھی جائے گی۔
یاد رہے کہ مشرکین سے بیزاری کا اظہار کرنا اسلامی واجبات میں سے ہے جس پر نو ہجری کے بعد سے رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور ائمہ کرام نے خصوصی تاکید کی ہے۔