فلسطینی جوانوں کا مغربی کنارے کے جنین شہر کے شمال میں واقع الجلمہ چوکی پر حملہ
فلسطینی مزاحمت کے جوانوں نے مسلح کارروائی کرتے ہوئے مغربی کنارے کے جنین شہر کے شمال میں واقع الجلمہ چوکی کو نشانہ بنایا ہے۔ فلسطینی جوانوں نے مسلح کارروائی کرتے ہوئے مغربی کنارے میں جنین کے شمال میں واقع الجلمہ چوکی پر فائرنگ کردی۔
شیئرینگ :
فلسطینی مزاحمت کے جوانوں نے مسلح کارروائی کرتے ہوئے مغربی کنارے کے جنین شہر کے شمال میں واقع الجلمہ چوکی کو نشانہ بنایا ہے۔
فلسطینی جوانوں نے مسلح کارروائی کرتے ہوئے مغربی کنارے میں جنین کے شمال میں واقع الجلمہ چوکی پر فائرنگ کردی۔
ادھر غاصب صیہونی حکومت کے چینل 14 نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایک کار میں سوار دو جوانوں نے جنین کے شمال میں قابض صہیونی فورسز کی چوکی پر فائرنگ کی۔ مذکورہ چینل کی خبر کے مطابق مزاحمتی جوانوں کی کاررووائی کے بعد صہیونی فوج کی طرف سے اس چوکی کو بند کرنے کا اعلان کیا گیا۔
واضح رہے کہ فلسطین کے مغربی کنارے اور مقبوضہ علاقوں کے باسیوں پر غاصب صیہونی آبادکاروں اور جعلی صیہونی رجیم کے فوجیوں کے وحشیانہ حملوں میں اضافے کے بعد میں مزاحمتی جوانوان نے بھی جوابی کاورائیوں کا دائرہ اور تعداد بڑھا دی ہے۔
اس سے قبل شماریاتی ادارے "معطی" نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ مزاحمتی جوانوں نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 شوٹنگ آپریشنز سمیت 21 جوابی کارروائیاں کی ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق مذکورہ تینوں شوٹنگ آپریشنز طوباس شہر کی تیاسیر چوکی اور غاصب صیہونیوں کے بلاطہ اور نابلس پر کئے گئے حملے کے جواب میں انجام دئے گئے ہیں۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...