بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں موسلادھار بارشیں جاری، 22 افراد ہلاک
بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ ہماچل پردیش، اترکھنڈ اور دہلی میں بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں اور پانی رہائشی عمارتوں میں داخل ہوگیا جب کہ سڑکوں پر سیلابی صورتحال سے گاڑیاں پانی میں تیرتی نظر آرہی ہیں۔
شیئرینگ :
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے شمالی علاقوں میں ان دنوں مون سون کی موسلادھار بارشیں جاری ہیں جہاں نشیبی علاقے بری طرح متاثر ہیں اور متعدد شہروں میں سیلابی صورتحال ہے۔
بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں اب تک 22 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ محکمہ موسمیات نے ہماچل پردیش، اترکھنڈ، پنجاب، ہریانہ، جموں و کشمیر، راجستھان اور دہلی سمیت قریبی علاقوں میں آئندہ دنوں کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ ہماچل پردیش، اترکھنڈ اور دہلی میں بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں اور پانی رہائشی عمارتوں میں داخل ہوگیا جب کہ سڑکوں پر سیلابی صورتحال سے گاڑیاں پانی میں تیرتی نظر آرہی ہیں۔
ریاست ہماچل پردیش میں لینڈ سلائیڈنگ فلیش فلڈ سے گھروں کو نقصان پہنچا ہے، اس کے علاوہ انفرا اسٹرکچر کو نقصان سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں جب کہ اترکھنڈ میں بھی لینڈ سلائیڈنگ اور فلش فلڈ سے صورتحال خراب ہے اور پانی خطرناک لیول سے بھی اوپر جا پہنچا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راجستھان، پنجاب اور ہریانہ کے نشیبی علاقوں میں بھی سیلابی صورتحال ہے جہاں بارش سے شدید متاثر ہونے والے علاقوں میں انتظامیہ کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...