رہبر انقلاب اسلامی کا شیخ عفیف نابلسی کے انتقال پر تعزیتی پیغام
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے عالم مجاہد حجت الاسلام والمسلمین شیخ عفیف نابلسی کے انتقال پر، حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کے نام تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔
شیئرینگ :
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے عالم مجاہد حجت الاسلام والمسلمین شیخ عفیف نابلسی کے انتقال پر، حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کے نام تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی کا تعزيتی پیغام اس طرح ہے:
بسماللهالرحمنالرحیم
برادر عزیز حجت الاسلام والمسلمین جناب سید حسن نصر اللہ ، دام عزہ
سلام علیکم و رحمت اللہ، عالم مجاہد حجت الاسلام والمسلمین شیخ عفیف نابلسی کے انتقال پر، ان کی محترم گھرانے اور لبنان و فلسطین کے تمام مجاہدوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور ان کے لئے اللہ کی رحمت و مغفرت کی دعا کرتا ہوں۔ خدا سے دعا ہے کہ وہ آپ کی سلامتی، توفیق اور عزت میں روز افزوں اضافہ کرے۔
شیخ عفیف النابلسی، لبنان کے معروف عالم دین اور صیہونی حکومت کے خلاف استقامتی محاذ کے بڑے حامی تھے جن کا ایک طویل عرصے تک بیماری کے بعد جمعے کی صبح انتقال ہو گیا۔