تاریخ شائع کریں2023 18 July گھنٹہ 19:49
خبر کا کوڈ : 600715

شمالی کوریا کی سرحد ؑبور کرنے والے امریکی شہری کو گرفتار کرلیا گیا

امریکہ کی قیادت میں اقوام متحدہ سے منسلک ایک گروپ نے اعلان کیا کہ یہ شخص، جو سرحدی علاقے میں گشت کرنے والے گروپ میں تھا، نے دونوں کوریا کے درمیان فوجی سرحدی لائن کو عبور کیا اور ایسا لگتا ہے کہ وہ  فورسز کی تحویل میں ہے۔
شمالی کوریا کی سرحد ؑبور کرنے والے امریکی شہری کو گرفتار کرلیا گیا
جنوبی کوریا کے میڈیا نے آج (منگل) کو اطلاع دی ہے کہ ایک امریکی شہری غیر قانونی طور پر جنوبی اور شمالی کوریا کے درمیان سرحد عبور کر کے شمالی کوریا پہنچ گیا، تاہم اسے شمالی کوریا کی افواج نے گرفتار کر لیا۔

امریکہ کی قیادت میں اقوام متحدہ سے منسلک ایک گروپ نے اعلان کیا کہ یہ شخص، جو سرحدی علاقے میں گشت کرنے والے گروپ میں تھا، نے دونوں کوریا کے درمیان فوجی سرحدی لائن کو عبور کیا اور ایسا لگتا ہے کہ وہ  فورسز کی تحویل میں ہے۔

سرکاری طور پر اس شخص کے بارے میں ابھی تک اس کی  ملازمت کی حیثیت سمیت کوئی تفصیلات شائع نہیں کی گئی ہیں تاہم جنوبی کوریا کے بعض ذرائع ابلاغ نے اس ملک کے عسکری ذرائع کے حوالے سے اعلان کیا ہے کہ یہ امریکی شہری امریکی فوجی دستوں میں شامل ہے۔

یونہاپ نیوز ایجنسی نے بعض باخبر ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ اس امریکی شہری کو اس ملک کی افواج نے شمالی کوریا کی حدود میں داخل ہونے کے بعد گرفتار کیا تھا۔

امریکہ کی قیادت میں اقوام متحدہ سے منسلک گروپ نے اعلان کیا کہ وہ اس واقعے کے بارے میں شمالی کوریا کی فوج میں اپنے ہم منصبوں سے بات کر رہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcizuaqwt1auy2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ