شمالی کوریا کی سرحد ؑبور کرنے والے امریکی شہری کو گرفتار کرلیا گیا
امریکہ کی قیادت میں اقوام متحدہ سے منسلک ایک گروپ نے اعلان کیا کہ یہ شخص، جو سرحدی علاقے میں گشت کرنے والے گروپ میں تھا، نے دونوں کوریا کے درمیان فوجی سرحدی لائن کو عبور کیا اور ایسا لگتا ہے کہ وہ فورسز کی تحویل میں ہے۔
شیئرینگ :
جنوبی کوریا کے میڈیا نے آج (منگل) کو اطلاع دی ہے کہ ایک امریکی شہری غیر قانونی طور پر جنوبی اور شمالی کوریا کے درمیان سرحد عبور کر کے شمالی کوریا پہنچ گیا، تاہم اسے شمالی کوریا کی افواج نے گرفتار کر لیا۔
امریکہ کی قیادت میں اقوام متحدہ سے منسلک ایک گروپ نے اعلان کیا کہ یہ شخص، جو سرحدی علاقے میں گشت کرنے والے گروپ میں تھا، نے دونوں کوریا کے درمیان فوجی سرحدی لائن کو عبور کیا اور ایسا لگتا ہے کہ وہ فورسز کی تحویل میں ہے۔
سرکاری طور پر اس شخص کے بارے میں ابھی تک اس کی ملازمت کی حیثیت سمیت کوئی تفصیلات شائع نہیں کی گئی ہیں تاہم جنوبی کوریا کے بعض ذرائع ابلاغ نے اس ملک کے عسکری ذرائع کے حوالے سے اعلان کیا ہے کہ یہ امریکی شہری امریکی فوجی دستوں میں شامل ہے۔
یونہاپ نیوز ایجنسی نے بعض باخبر ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ اس امریکی شہری کو اس ملک کی افواج نے شمالی کوریا کی حدود میں داخل ہونے کے بعد گرفتار کیا تھا۔
امریکہ کی قیادت میں اقوام متحدہ سے منسلک گروپ نے اعلان کیا کہ وہ اس واقعے کے بارے میں شمالی کوریا کی فوج میں اپنے ہم منصبوں سے بات کر رہا ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...