سعودی عرب کے ولی عہد اور اٹلی کے وزیر اعظم کے درمیان ٹیلیفونی رابطہ
اس رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور اٹلی کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے بارے میں ہونے والی اس ٹیلی فونک مشاورت میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں موجودہ مشترکہ تعاون اور فروغ اور ترقی کے مواقع کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شیئرینگ :
خبر رساں ذرائع نے منگل کی شب اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد اور اٹلی کی وزیر اعظم نے دو طرفہ تعاون اور دونوں ممالک کے دلچسپی کے امور کے بارے میں ٹیلیفون پر بات چیت کی۔
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ "محمد بن سلمان" اور اٹلی کی وزیر اعظم "جارجیا میلونی" کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی۔
اس رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور اٹلی کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے بارے میں ہونے والی اس ٹیلی فونک مشاورت میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں موجودہ مشترکہ تعاون اور فروغ اور ترقی کے مواقع کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی عرب کے ولی عہد اور اٹلی کی وزیراعظم نے دونوں ممالک کی دلچسپی اور توجہ کے موضوعات اور امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اس ٹیلیفونک گفتگو کی مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔
گزشتہ ماہ فروری میں، "محمد بن سلمان" اور "جارجیا میلونی" نے دو طرفہ تعاون کے بارے میں ٹیلی فون پر بات چیت کی تھی۔
اطالوی حکومت نے حال ہی میں سعودی عرب کو اسلحے کی برآمدات پر سے پابندی ہٹا دی تھی جو اس نے یمن جنگ کی وجہ سے 2019 اور 2020 میں عائد کی تھی۔