ایران کے ساتھ تعاون اور رابطہ ہے اور کبھی بھی یہ رابطہ ختم نہیں ہوا تھا
مصری وزارت خارجہ کے ترجمان " احمد ابو زید" نے ایران و مصر کے سلسلے میں حالیہ تبدیلیوں کے بارے میں کہا: ایران کے ساتھ تعاون اور رابطہ ہے اور کبھی بھی یہ رابطہ ختم نہیں ہوا تھا اور بہت سے امور میں تبدیلیاں رونما ہونے والی ہیں۔
شیئرینگ :
مصر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک بڑا علاقائی ملک ہے اور اس ملک کے ساتھ رابطہ کبھی ختم نہيں ہوا تھا۔
مصری وزارت خارجہ کے ترجمان " احمد ابو زید" نے ایران و مصر کے سلسلے میں حالیہ تبدیلیوں کے بارے میں کہا: ایران کے ساتھ تعاون اور رابطہ ہے اور کبھی بھی یہ رابطہ ختم نہیں ہوا تھا اور بہت سے امور میں تبدیلیاں رونما ہونے والی ہیں۔
انہوں نے " سی بی سی" ٹی وی چینل کے ساتھ ایک گفتگو میں مزيد کہا: ایران ایک بڑا علاقائي ملک ہے اور اس کے علاقے میں مفادات ہیں اور مصر کی خواہش ہے کہ اس کے ساتھ تعاون مثبت رہے ، ملکوں کے اقتدار اعلی اور قوموں کی خواہشات کا احترام کرے نیز پائيداری کو استحکام بخشے اور اگر یہ موقف علاقے کے سلسلے میں ہو تو میرے خیال سے یہ تعلق کھل کر سامنے آ جائے گا اور اس میں پیش رفت بھی ہوگی۔
ابو زید نے کہا: مصر کا تہران میں نگراں دفتر ہے اور ایران کا بھی قاہرہ میں ایسا ہی دفتر ہے۔
رپورٹوں کے مطابق، ابو زید نے ان امور کی اہمیت کے سلسلے میں بے حد پر سکون اور واضح الفاظ میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔