اس ملاقات میں فریقین نے زور دیا کہ دونوں ملکوں کی تاریخ و مشترکہ ثقافت اور مشترکہ مفادات کے پیش نظر، دونوں ملکوں کے حکام کے درمیان مذاکرات کو جاری رکھ کر بہتر تعلقات کی سمت قدم بڑھائے جانے کی ضرورت ہے۔
سوڈان میں خانہ جنگی کے بارے میں الازہر کے بیان میں کہا گیا ہے: سینکڑوں خاندان اپنے گھر بار اور ملک چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہو گئے ہیں تاکہ اس تنازع سے اپنی جانیں بچ سکیں۔
مصر کے شمالی سینائی صوبے میں واقع العریش میں دہشت گردوں نے سیکورٹی اور ملٹری فورسز کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا جس کے دوران 4 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے۔
مصری وزارت خارجہ کے ترجمان " احمد ابو زید" نے ایران و مصر کے سلسلے میں حالیہ تبدیلیوں کے بارے میں کہا: ایران کے ساتھ تعاون اور رابطہ ہے اور کبھی بھی یہ رابطہ ختم نہیں ہوا تھا اور بہت سے امور میں تبدیلیاں رونما ہونے والی ہیں۔
بعض باخبر عرب ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ الجزائر کے صدر عبدالماجد تبون نے اپنے مصری ہم منصب عبدالفتاح السیسی سے درخواست کی ہے کہ وہ الجزائر کی حکومت کو غزہ کی پٹی کو مفت ایندھن سے لیس کرنے کی اجازت دیں۔
سعودی عرب کے العربیہ نیٹ ورک نے ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ ایران اور مصر نے تعلقات اور سیکورٹی کوآرڈینیشن کی بحالی کے لیے ایک کمیٹی کی تشکیل کے بارے میں ابتدائی سمجھوتہ کیا ہے۔
ان ذرائع نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ وفد کا دورہ کئی گھنٹے تک جاری رہا، جس کے دوران انہوں نے اسرائیل میں عوامی ماحول کو پرسکون کرنے کے لیے اقدامات کرتے ہوئے سرحدی واقعے کے معاملے کو بند کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔
صیہونی حکومت کے چینل 12 نے مصری فوجی کی لاش قاہرہ حکام کو پہنچانے کا اعلان کیا ہے۔ ایک فوجی جس نے مقبوضہ علاقوں کے ساتھ اپنے ملک کی سرحد پر کارروائی کرتے ہوئے تین صیہونی فوجیوں کو ہلاک اور چار کو زخمی کر دیا۔
ترجمان نے لکھا: "آج صبح مصر کی سرحد پر پاران بریگیڈ کے علاقے میں سیکورٹی کے ایک واقعے کے بعد، دو اسرائیلی فوجی گولیاں لگنے سے ہلاک ہو گئے۔ یہ واقعہ زیر تفتیش ہے اور اسرائیلی فوج علاقے میں گشت کر رہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق عراقی وزارت خارجہ اور قومی سلامتی کونسل کے اہلکاروں نے عراقی ثالثی کا انکشاف کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایران اور مصر باہمی مذاکرات کے حوالے سے خبریں ذرائع ابلاغ میں شائع نہ کرنے پر مصر ہیں۔
ترک وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ چاووش اوغلو اپنے مصری ہم منصب سامح شکری کی دعوت پر کل (ہفتہ 18 مارچ) کو قاہرہ کا دورہ کریں گے اور دونوں فریق مصر میں ہونے والی ملاقاتوں اور بات چیت میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس تحریک کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ، جو ایک وفد کی سربراہی میں قاہرہ گئے ہیں، وہاں انہوں نے قاہرہ کی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ عباس کامل سے ملاقات اور گفتگو کی۔
سیاسی محققین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی میدان میں ہونے والی پیش رفت، مساوات میں تبدیلی اور یوکرین میں جنگ کے نتائج ان غیر متوقع مسائل میں شامل ہیں جن کی وجہ سے ابوظہبی میں ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔
دونوں فریقوں نے عرب ممالک کی کوششوں کی حمایت کا اظہار کیا کہ ایران کو بین الاقوامی اصولوں پر عمل کرنے پر مجبور کیا جائے تاکہ وہ عرب ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے گریز کرے
انہوں نے کہا: لیبیا کی حکومت افریقی یونین کے تمام رکن ممالک کی طرح نوآبادیاتی دور سے وراثت میں ملنے والی سرحدوں کا احترام کرنے کے لیے افریقی اتحاد کی تنظیم کے سابقہ فیصلے پر قائم ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...