عمان ایٹمی معاہدے میں تمام فریقوں کی واپسی کے لیے کام کر رہا ہے
عمان کے وزیر خارجہ کے ساتھ اپنی حالیہ ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں عمان کی جانب سے کچھ تجاویز پیش کی گئی ہیں جن کے بارے میں ہم نے تبادلہ خیال بھی کیا ہے۔
شیئرینگ :
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ مسقط تمام فریقوں کو ایٹمی معاہدے (JCPOA) میں اپنے وعدوں پر واپس لانے اور ان کے نظریات کو قریب لانے کی کوشش کر رہا ہے۔
عمان کے وزیر خارجہ کے ساتھ اپنی حالیہ ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں عمان کی جانب سے کچھ تجاویز پیش کی گئی ہیں جن کے بارے میں ہم نے تبادلہ خیال بھی کیا ہے۔
حسین امیرعبداللہیان نے عمان کے وزیر خارجہ کے دورہ تہران اور دو طرفہ ملاقات میں ہونے والی بات چیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں سلطان عمان نے ایران کا دورہ اور صدر ایران سے ملاقات کی تھی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان گزشتہ ایک سال کے دوران طے پانے والے سمجھوتوں اور معاہدوں پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ایران کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنے عمانی ہم منصب کے ساتھ بعض علاقائی اور عالمی مسائل کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔ انہوں نے کہا عمان اور اس ملک کے وزیر خارجہ بعض ایسے معاملات کی پیروی کر رہے ہیں جن سے علاقائی ڈائيلاگ کو تقویت دینے میں مدد ملے گی۔
حسین امیر عبداللھیان نے یاد دھانی کرائی کہ ایران نے اس سلسلے میں خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ملکوں کے ساتھ مشترکہ ڈائیلاگ کی تجویز پیش کی تھی اور ہوسکتا ہے کہ یمن کو اس میں شامل کرلیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عمان کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں اس فورم پرکام کے طریقہ کار پر بھی بات چیت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمان ایٹمی معاہدے میں تمام فریقوں کی واپسی کے لیے کام کر رہا ہے اور اس بارے میں کچھ تجاویز بھی پیش کی ہیں جن پر میں ہم نے تبادلہ خیال بھی کیا ہے۔