اسلامی جمہوریہ ایران آرمینیا کے ساتھ مضبوط تعلقات کا خواہاں ہے۔ صدر کا کہنا تھا کہ ایران آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان امن مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔
شیئرینگ :
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ بیرونی مداخلت علاقائی مسائل کو پیچیدہ بناتی ہے۔
ایران کے صدر نے آرمینیا کے وزیر خارجہ ارارات میرزویان سے ملاقات میں خطے کے ممالک کی طرف سے علاقائی مسائل کے حل کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران آرمینیا کے ساتھ مضبوط تعلقات کا خواہاں ہے۔ صدر کا کہنا تھا کہ ایران آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان امن مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔
اس ملاقات میں آرمینیا کے وزیر خارجہ نے قفقاز کے علاقے کی صورتحال کے حوالے سے ایران کے موقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ آرمینیا ایران مخالف اقدامات کا پلیٹ فارم نہیں بنے گا ۔انہوں نے ایران کے ساتھ تعلقات کو اپنے ملک کے لیے بہت اہم قرار دیتے ہوۓ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔