پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے سید ابراہیم رئیسی کی شہادت پر جاری پیغام میں کہا کہ "پاکستان نے بہترین دوست کھو دیا۔ ابراہیم رئیسی انتہائی بابصیرت رہنما تھے۔ پاکستانی قوم غم کی اس گھڑی میں ایرانی قوم کے ساتھ کھڑی ہے"۔
صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی نے ایران کے نور-3 سٹیلائٹ کی کامیاب ساخت اور زمین سے 450 کیلو میٹر دور مدار میں اسے بھیجے جانے کی ایرانی عوام کو مبارک باد پیش کی ہے اور خلائی شعبے میں سرگرم تمام ماہرین کی تعریف کی ہے۔
مسلح افواج کی پریڈ کا آغاز ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے آج (22 ستمبر) سے اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار کے قریب ہوا، یہ تقریب بیک وقت پورے ملک میں شروع ہوئی ہے۔
انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اب تک صیہونی حکومت اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی کوئي خبر نہيں سنی ہے کہا کہ صیہونی حکومت کے ساتھ تعلق قائم کرنا کسی بھی علاقائی ملک کے لئے سلامتی کا باعث نہیں بنے گا۔
اس موقع پر پاکستان اور ایران کے درمیان روابط کی گنجائش کے پیش نظر موجودہ سطح کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہدونوں ملکوں کے حکام باہمی تعلقات میں حائل مشکلات کو دور کرنے کے عملی اقدامات کریں۔
ہماری رائے میں امریکہ کو چاہیے کہ وہ اپنے مخاصمانہ اور ظالمانہ اقدامات سے باز آجائے اور جلد از جلد اسلامی جمہوریہ اور ایران کے عوام کے پیسے واپس لوٹائے، اثاثوں کی واپسی ان مسائل میں سے ایک ہے جنہیں بہت پہلے ہی حل ہوجانا چاہیے تھا۔
سعودی عرب میں ایران کے سفیر علی رضا عنایتی نے باہمی تعلقات میں فروغ کے سلسلے میں دونوں ملکوں کے نظریات کا ذکر کرتے ہوئے کہا: تہران و ریاض کے درمیان تعلقات میں فروغ کے سلسلے میں دونوں ملکوں کے سربراہوں کے نظریات پر عمل کرنا چاہیے ۔
آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے ہفتے کی شام عراق کے وزير اعظم "محمد شیاع السودانی" سے ٹیلی فونی گفتگو میں اربعین کے شاندار انعقاد اور ایرانی زائروں کی ميزبانی پر عراقی قوم اور حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے
ایران کے سابق صدر شہید رجائي اور سابق وزیر اعظم باہنر کی شہادت کی برسی کے موقع پر صدر مملکت اور کابینہ کے ارکان نے بدھ کی صبح حسینیۂ امام خمینی میں رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی ہے۔
صدر ایران آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے منگل کے روز ملکی و غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے صحافیوں کے ساتھ تیسری پریس کانفرنس میں امام حسین علیہ السلام کے اربعین کی تعزیت پیش کی اور گزشتہ دو برسوں میں اپنی حکومت کی کامیابیوں کا ذکر کیا۔
صدر سید ابراہیم رئیسی نے پیر کو عسلویہ میں پارس جنوبی مشترکہ گیس فیلڈ کے گیارھویں فیز کی افتتاحیہ تقریب سے خطاب میں کہا کہ اس فیز کا افتتاح ملک کی تیل اور گیس کی صنعت میں ایک بڑا اور باقی رہنے والا اقدام ہے۔
برازیل کے صدرلولا ڈا سلوا نے اپنے ایکس پیج پر مزید لکھا ہے کہ انھوں نے پہلی بار اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیمی رئیسی سے ملاقات کی ہے جن کا ملک 2024 میں برکس میں شامل ہوجائے گا۔
صدر ایران آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے جمعرات کو برکس کے پندرھویں سربراہی اجلا س سے خطاب میں کہا کہ تنظیم میں توسیع کے لئے اراکین کا فیصلہ قابل قدر ہے اور اس سے عدل و انصاف کی بنیاد پر عالمی ترقی کا راستہ ہموار ہوگا۔
ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے چینی ہم منصب شی جن پنگ نے جمعرات کو برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر ایک ملاقات میں دو طرفہ تعاون اور کثیر جہتی عمل خاص طور پر برکس کے تناظر میں چند فریقی تعاون کے استحکام و فروغ پر زور دیا۔
انسانی حقوق کا دم بھرنے والے ممالک نے ایرانی سفارتکار کے حوالے سے سفارتی اصولوں کی پامالی کرکے ایک بار پھر ثابت کیا کہ ان کے نزدیک بین الاقوامی قوانین کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔
ایران اور روس کے صدور کے درمیان جمعرات کی شام فون پر ہونے والی گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے قفقاز میں ہونے والی پیشرفت اور اقتصادی معاہدوں بالخصوص شمال جنوب کوریڈور اور توانائی کے شعبے میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔