ایران کے وزیر داخلہ کی عراقی ہم منصب عبدالامیر الشماری کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس
ایران کے وزیر داخلہ احمد واحدی نے کہا ہے کہ ایران اور عراق نے اربعین حسینی کے لیے بنیادی ڈھانچے کی تیاری اور رکاوٹوں کو دور کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
شیئرینگ :
ایران کے وزیر داخلہ احمد واحدی نے کہا ہے کہ ایران اور عراق نے اربعین حسینی کے لیے بنیادی ڈھانچے کی تیاری اور رکاوٹوں کو دور کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
ایران کے وزیر داخلہ احمد واحدی اپنے عراقی ہم منصب عبدالامیر الشماری کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اربعین کے بڑے جلوس کے لیے درکار گیٹس، پاسپورٹ، صحت کے مسائل، ریلیف اور بنیادی ڈھانچے سمیت دیگع مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے ایرانی زائرین کے سفر میں سہولت فراہم کرنے کے طریقے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ آبادان السیبا سمندری روٹ کی بندرگاہ اربعین زائرین کے گزرنے کے لیے آپریشنل حالت میں ہے۔
واحدی نے کہا کہ ایران اس بندرگاہ کو استعمال کرنے کے لیے عراقی فریق کی منظوری کا انتظار کر رہا ہے۔
یاد رہے اربعین ایک شیعہ مذہبی پروگرام ہے جو یوم عاشورہ کے چالیس دن بعد ہوتا ہے جس میں پیغمبر اسلام (ص) کے نواسے امام حسین (ع) کی شہادت کی یاد منائی جاتی ہے، جنہیں ماہ محرم کی 10 تاریخ کو یزیدی فوج کی طرف سے شہید کیا گیا تھا۔