ایرانی اربعین کمیٹی کے سربراہ نے گزشتہ دنوں ریمدان بارڈر کے دورے کے دوران اعلان کیا تھا کہ پاکستانی زائرین کو جہاز کے ذریعے چابہار سے اہواز منتقل کرنے کا سلسلہ شروع ہوگا جس پر آج باقاعدہ عملدرآمد کرتے ہوئے پہلی پرواز کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
عراق کے صدر عبداللطیف جمال رشیدنے اربعین حسینی کے موقع پر روضہ امام حسین (ع) پر حاضری دی۔
عراق کے صدر عبداللطیف جمال رشید آج صبح زیارت کے لیے کربلا میں داخل ہوئے اور اس صوبے کے گورنر اور مقامی حکام نے ان کا استقبال کیا۔
کربلا کے مقدس شہر میں داخل ہونے کے فوراً بعد حضرت امام حسین علیہ السلام کے حرم پر گئے ۔
اس کے بعد عراق کے صدر نے کربلا کے ...
« غلامرضا اباذری » نے ایک ٹوئٹ میں لکھا: تمام عراق بشمول عوام، جلوس عزا، عزاداران اور عہدیداران امام حسین علیہ السلام کے زائرین کو ضروری خدمات فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
کردستان کی ہلال احمر سوسائٹی کے تعلقات عامہ کا حوالہ دیتے ہوئے مہدی خوش قدم نے کہا کہ اربعین امدادی کیمپ 18 ستمبر تک حسینی زائرین کو امداد فراہم کرنے کے لیے بشماق سرحد پر قائم ہے۔
اربعین کے موقع پر موسم کی گرمی اور زیادہ دیر تک پیدل چلنے کی وجہ سے بدن سے کلوریز کی بڑی مقدار ختم ہوجاتی ہے جس کے باعث انسان کے اندر کھانے اور پینے کی طلب میں اضافہ ہوجاتا ہے البتہ مومنین کو چاہئے کہ کھانے پینے کے بارے میں خصوصی توجہ دیں۔
جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے تحت چذابہ بارڈر پر تبلیغ کے تعیینات گروہ کے مسؤل حجۃ الاسلام ارشاد حسین مطہری نے مہر نیوز سے گفتگو میں کہا کہ اس وقت چذابہ بارڈر پر زائرین کی خدمت کے لئے تقریبا 25 علماء محبان امیرالمؤمنین علی علیہ السلام کے موکب میں موجود ہیں۔
صوبہ ایلام کی انجمن ہلال احمر کے سربراہ غلام رضا علی محمدی نے کہا ہے کہ صوبائی ہلال احمر نے اربعین کے ایام میں امدادی سرگرمیوں کا اغاز کردیا ہے اس سلسلے میں پورے ملک سے انجمن ہلال احمر کی ٹیمیں اور کارکن عراق روانہ ہوگئے ہیں۔
کرنل فرج رستمی نے مہر نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ قانونی طور پر ایرانی شہریوں کو ملک چھوڑنے یا بیرون ملک رہنے اور بیرون ملک سے ایران جانے کے لیے پاسپورٹ حاصل کرنا ہوگا۔
محنت اور سماجی بہبود کی وزارت اور اس سے منسلک فلاحی تنظیموں اور خیراتی اداروں نے اس سال میرجاوہ بارڈر پر پاکستانی اربعین زائرین کے لیے استقبال کے لئے خصوصی انتظامات فراہم کئے ہیں۔