تاریخ شائع کریں2023 2 August گھنٹہ 11:11
خبر کا کوڈ : 602343

امریکہ کے کئي حامی چین، روس اور ایران کی سمت بڑھ رہے ہيں

گزشتہ برس کے بلوے، ایران کے اسلامی نظام کے خلاف سب سے بڑی، سب سے زيادہ خطرناک، غیر متوازن اور سب سے زیادہ وسیع عالمی جنگ تھے لیکن اس بڑی جنگ میں بھی دشمن کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
امریکہ کے کئي حامی چین، روس اور ایران کی سمت بڑھ رہے ہيں
پاسداران انقلاب اسلامی فوج کے کمانڈر نے کہا ہے : امریکہ اب پہلے والا امریکہ نہيں رہا، حالانکہ وہ بہت ہاتھ پیر مار رہا ہے لیکن اس کا کوئي نتیجہ نہيں نکل رہا ہے اور اسی وجہ سے امریکہ کے کئي حامی چین، روس اور ایران کی سمت بڑھ رہے ہيں۔

جنرل حسین سلامی نے منگل کے روز رضاکاروں کے ایک پروگرام میں تقریر کرتے ہوئے مزيد کہا: گزشتہ برس کے بلوے، ایران کے اسلامی نظام کے خلاف سب سے بڑی، سب سے زيادہ خطرناک، غیر متوازن اور سب سے زیادہ وسیع عالمی جنگ تھے لیکن اس بڑی جنگ میں بھی دشمن کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

آئي آر جی سی کے کمانڈر نے مزید کہا: رضاکار فورس اور پاسداران انقلاب نے گزشتہ برس کے فتنہ عظیم میں حکمت عملی، پائیداری، بھرپور خود اعتمادی اور امید کے ساتھ میدان میں قدم رکھا اور عوام کے ساتھ مل کر دشمنوں کی سازشوں پر پانی پھیر کر انہیں دھول چٹا دی۔

جنرل سلامی نے محرم کی عزاداری میں ایران کی عظیم الشان قوم اور خاص طور پر نوجوانوں کی بھرپور شرکت کا ذکر کرتے ہوئے کہا: محرم کے عشرہ اولی میں ہونے والی عزاداری میں عوام کی بھرپور شرکت کی وجہ سے دشمن کی سازشیں ناکام ہو گئيں، دشمنوں نے عوام کے ایمان اور عقیدے پر حملہ کرنا چاہا تھا لیکن با ایمان اور عقیدت مند عوام نے عزاداری میں بھرپور طور پر شرکت کرکے انہيں جواب دے دیا۔

انہوں نے امریکہ کی کھوکھلی طاقت کی قلعی کھل جانے  کا ذکر کرتے ہوئے کہا: گزشتہ کچھ عشروں سے دشمن جو بڑھ چڑھ کر باتیں اور خود نمائي کرتا تھا اب اس کا کہيں نام و نشان نہیں ملتا  اور امریکہ، دنیا کی سب سے بڑی تسلط پسند طاقت کے طور پر اپنی پوزيشن گنوا چکا ہے۔

جنرل سلامی نے کہا: امریکہ اب پہلے والا امریکہ نہيں ہے، وہ بہت محنت کر رہا ہے لیکن اس کا کوئي نتیجہ نہیں نکل رہا ہے اور اسی وجہ سے اب امریکہ کے کئي حامی، چین، روس اور ایران کی طرف جا رہے ہيں۔

پاسداران انقلاب اسلامی فوج کے کمانڈر نے کہا: صیہونی حکومت میں بھی اب سکت نہيں رہی اور اب دیگر عرب ملکوں کے ساتھ اس کے تعلقات قائم کرنے کی ہنگامہ آرائي بھی نہيں ہے اور اسے ہر روز سیکوریٹی کے شعبے میں نئے نئے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

جنرل سلامی نے کہا: جو بھی امریکہ پر بھروسہ کرتا ہے وہ بکھر جاتا ہے اور یمن، عراق، لبنان اور شام جیسے جس ملک نے بھی ایران پر اعتماد کیا اور اپنے پیروں پر کھڑا رہا۔

انہوں نے کہا: دشمن، گزشتہ برس کے بلوے کی سالگرہ کے موقع پر ایک بار پھر فتنہ پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن ہماری بیداری سے دشمن کو کچھ کرنے کا موقع نہيں ملے گا اور اس کے سد باب کا راستہ، پہلے سے ہی انتظامات کرنا ہے۔
https://taghribnews.com/vdchkin-x23nvxd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ