ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بحری شعبے کے سربراہ ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے کہا ہے کہ خلیج فارس میں بیرونی طاقتیں بدامنی کا باعث بن رہی ہیں۔ ایران نے خلیج فارس میں قیام امن اور سیکورٹی کو یقینی بنانے کی حکمت عملی اختیار کررکھی ہے۔
میرا عقیدہ ہے کہ اگر ہم اپنی نئی نسل کو دفاع مقدس مختلف زاویوں کو اچھی طرح بیان کرسکیں کہ کس طرح ایرانی قوم نے اس اہم واقعے میں کامیابی حاصل کی تو بہت بڑا درس ملے گا۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اعلی افسران نے جمعرات کی صبح حسینیہ امام خمینی میں رہبر معظم ولی امر مسلمین آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
گزشتہ برس کے بلوے، ایران کے اسلامی نظام کے خلاف سب سے بڑی، سب سے زيادہ خطرناک، غیر متوازن اور سب سے زیادہ وسیع عالمی جنگ تھے لیکن اس بڑی جنگ میں بھی دشمن کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اس میزائل کا نام عراقی عوامی رضاکار فورس کے نائب سربراہ ابومہدی المہندس کے نام پر رکھا گیا جن کو 2020 میں بغداد ائیرپورٹ پر سابق امریکی صدر ٹرامپ کے حکم پر جنرل قاسم سلیمانی کے ہمراہ شہید کیا گیا تھا۔
میجر جنرل حسن سلامی نے یہ بات زور دے کرکہی کہ اسلام فوبیا اور قرآن کریم کی بے حرمتی کی ناپاک سازش کا مقابلہ کرنے کے لیے مسلم امہ اور اسلامی ممالک کولازمی اقدامات عمل میں لانا ہوں گے اور عالمی برداری اور بین الاقوامی اداروں کو بھی اپنے ساتھ ملانا ہوگا۔
گزشتہ (6 جولائی) کو امریکی بحریہ کے شیلٹر میں ایک ملین لیٹر سے زائد تیل اسمگلنگ کرنے والےغیرملکی بحری جہازکو ایران کی سمندری حدود میں روک کراس کےعملےکوگرفتارکرلیا۔
ایران کے صوبہ فارس میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے انٹیلی جنس یونٹ نے "داعش خراسان" کے آپریشنل اور میڈیا نیٹ ورک کی نشاندہی کی ہے اور اس صوبے میں اس کے اہم عنصر کو گرفتار کر لیا ہے۔
ایران کے خاتم الانبیاء ہیڈ کوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل غلام علی رشید نے ایران آرمی اور سپاہ پاسداران کے کمانڈروں کی ایک تقریب میں کہا کہ ایران کے خلاف صہیونی حکومت کے اقدامات کی حمایت کرنا امریکی فوجیوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔
جنرل حاجی زادہ نے کہا کہ فضائیہ میں شروع سے ہی ہم نے صلاحیتوں اور امریکی جنگی مشین کو ناکارہ بنانے کی کوشش کی۔ امریکیوں میں بہت سی اعلیٰ صلاحیتیں ہیں جنہیں ہم غیر موثر قرار دیتے ہیں۔
کرمانشاہ کے حکومتی عہدیداروں کے ایک گروپ، جس میں طلباء، علماء اور مختلف اداروں کی نمائندگی موجود تھی، نے ایرانی فوج پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دینے کے یورپی یونین کے نفرت انگیز اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
اگر دنیا میں کوئی منصفانہ عدالت ہوتی تو امریکی فوج، اسرائیلی فوج، یورپی ممالک کی فوج، برطانوی فوج، فرانس، اسپین، جرمنی، اٹلی، ہالینڈ، بیلجیم اور پرتگال کی فوج کو دہشت گرد فوج کے طور پر متعارف کراتی۔
قالیباف نے اس بات پر زور دیا کہ ایرانی پارلیمنٹ سپاہ پاسداران کے خلاف کسی بھی کارروائی کا فوری، مضبوط اور باہمی ردعمل دے گی اور یورپی ممالک کی فوجوں کو دہشت گرد گروہوں کے طور پر نامزد کرے گی۔
وہ اسلامی انقلابی گارڈ کور کا نام دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کریں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یورپی پارلیمنٹ کے آج کے اجلاس میں اس منصوبے کا جائزہ لیا جائے گا اور اس کے حق میں ووٹ دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ انقلاب کی تحریک کے آغاز کے ساتھ ہی امام خمینی (رح) نے مسئلہ فلسطین کو اسلامی تحریک کا پہلا مسئلہ قرار دیا اور یہ مسئلہ تقریباً 60 سال سے اسلامی انقلاب کا پہلا مسئلہ ہے۔ فلسطین امام راحل کا سب سے سرفہرست مسئلہ تھا۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی صوبے خیبر پختونخواہ کے سرحدی علاقے پاراچنار میں دہشت گردوں مسافروں کے قافلے پر حملہ کرکے 42 افراد کو شہید کردیا ...