تاریخ شائع کریں2023 7 August گھنٹہ 22:18
خبر کا کوڈ : 602938

ایرانی وزیر خارجہ نے آج دوپہر  جاپان  کے وزیر اعظم سے ملاقات کی

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ٹوکیو میں جاپان کے وزیر اعظم فومیو کیشیدا سے ملاقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے آج دوپہر  جاپان  کے وزیر اعظم سے ملاقات کی
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ٹوکیو میں جاپان کے وزیر اعظم فومیو کیشیدا سے ملاقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

حسین امیرعبداللہیان اتوار کی رات (مقامی وقت) سرکاری دورے پر ٹوکیو پہنچے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے آج دوپہر  جاپان  کے وزیر اعظم سے ملاقات کی۔

اس ملاقات سے قبل، حسین امیرعبداللہیان نے جاپان  کے وزیر خارجہ یوشیماسا ھایاشی اور صحت اور سماجی بہبود کے وزیر کاٹسونوبو کاٹو سے بھی ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات کی تازہ ترین صورتحال، علاقائی مسائل اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ کا دورہ ٹوکیو، سن 1945 میں امریکہ کی طرف سے ہیروشیما اور ناگاساکی پر ایٹم بم حملوں کی برسی کے موقع پر کیا گیا ہے۔ امریکی ایٹم بم کے حملوں سے ان دونوں شہروں میں بڑے پیمانے پر انسانی تباہی ہوئی تھی جس کے بھیانک اثرات آج بھی قابل مشاہدہ ہیں۔
https://taghribnews.com/vdchxin-623nvwd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ