افریقی یونین نے نائجر میں فوجی مداخلت کے ECOWAS کے فیصلے کی حمایت کردی
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے دو مغربی حکام کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ نائیجر کی بغاوت کے رہنماؤں نے حال ہی میں نیامی جانے والے امریکی سفارت کار کو بتایا کہ وہ فوجی کارروائی کی کسی بھی کوشش کی صورت میں معزول صدر "محمد بازوم" کو قتل کر دیں گے۔
شیئرینگ :
اکنامک کمیونٹی آف ویسٹ افریقہ (ECOWAS) کے رہنماؤں نے نائجر میں جمہوریت کی بحالی کے لیے اپنی کچھ افواج کو چوکس کر دیا ہے۔
یورونیوز کے مطابق، نائیجر کی فوجی کونسل کی جانب سے کسی بھی فوجی کارروائی کی صورت میں معزول صدر کو قتل کرنے کی دھمکی دینے کے باوجود، ECOWAS نے نائجر میں جمہوریت کی بحالی کے لیے ریڈی ٹو ایکشن فورسز کو تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔
یہ فیصلہ نائیجیریا میں مغربی افریقی اقتصادی برادری کے رہنماؤں کے اجلاس میں کیا گیا۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے دو مغربی حکام کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ نائیجر کی بغاوت کے رہنماؤں نے حال ہی میں نیامی جانے والے امریکی سفارت کار کو بتایا کہ وہ فوجی کارروائی کی کسی بھی کوشش کی صورت میں معزول صدر "محمد بازوم" کو قتل کر دیں گے۔
ملٹری کونسل کے رہنماؤں نے امریکی نائب وزیر خارجہ وکٹوریہ نولینڈ کے ساتھ ملاقات میں اس مسئلے کا اعلان کیا ہے۔ نولینڈ نے نائیجر کے اپنے سفر کے بعد کہا کہ ان کی نیامی میں نائیجر کی فوجی کونسل کے ساتھ مشکل مشاورت ہوئی ہے۔
محمد بازوم، جنہیں 26 جولائی کو اقتدار سے ہٹا دیا گیا تھا، اس وقت نیامی میں اپنے نجی گھر میں نظر بند ہیں۔
جمعرات کو نائجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں ملاقات کے بعد، ECOWAS نے فوجی مداخلت کے لیے اپنی ریڈی ٹو ایکشن فورس کی تعیناتی کی ساخت، مقام اور مجوزہ تاریخ کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
ECOS کے نائجر کے خلاف فوجی کارروائی کے فیصلے کے بعد، افریقی یونین نے اس فیصلے کی حمایت کی۔ یونین نے جمعہ کے روز کہا کہ وہ نائیجر پر ECOWAS کے فیصلوں کی حمایت کرتی ہے اور بین الاقوامی برادری سے صدر محمد بازوم کی جان بچانے کا مطالبہ کیا ہے۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی اور سکیورٹی پالیسی کے انچارج ترجمان پیٹر سٹینو نے اس سے قبل اس سلسلے میں ECOS اور افریقی یونین کے فیصلے کے لیے برسلز کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔
ایک ہفتہ قبل مغربی افریقی ممالک کی اقتصادی برادری نے نائیجر کی بغاوت کے منصوبہ سازوں کو اس ہفتے کے اتوار تک محمد بازوم کو رہا کرنے اور انہیں ایوان صدر میں واپس لانے کی ڈیڈ لائن دی تھی۔ اس منصوبے کی حمایت فرانس نے کی تھی۔
نائجر کے صدارتی گارڈ نے دو ہفتے قبل بدھ کی سہ پہر محمد بازوم کے خلاف بغاوت کی تھی۔ اس کارروائی کے دو دن بعد اس ملک کے قومی ٹیلی ویژن نے اعلان کیا کہ نائجر کے صدارتی محافظوں کے سربراہ عبدالرحمن تیچیانی نے خود کو اس ملک میں عبوری کونسل کے نئے رہنما اور سربراہ کے طور پر متعارف کرایا ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...