اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ اپنے پڑوسی اسلامی ملکوں کا حامی و مددگار رہا ہے اور بحرانوں اور مسائل کے دوران اس نے ان ملکوں کے ساتھ اپنی اخوت ثابت کی ہے۔
شیئرینگ :
کویت میں ایران کے سفیر محمد توتونچی نے کہا ہے : اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ اپنے پڑوسی اسلامی ملکوں کا حامی و مددگار رہا ہے اور بحرانوں اور مسائل کے دوران اس نے ان ملکوں کے ساتھ اپنی اخوت ثابت کی ہے۔
کویت میں ایران کے نئے سفیر کی استقبالیہ تقریب ، ایران و کویت فرینڈشپ سنٹر کی طرف سے منعقد ہوئی۔
اس پروگرام میں سنٹر کے سربراہ شیخ علی الخالد الصباح نے کویت میں ایران کے نئے سفیر محمد توتونچی کا خیر مقدم کرتے ہوئے دو پڑوسی و مسلمانوں ملکوں کے درمیان دوستی کو مزید گہری کرنے کے لئے ان کی کامیابی کی دعا کی اور کویت میں ایرانی تاجروں و فن کاروں کی زیادہ سرگرمیوں کی ضرورت پر زور دیا۔
الصباح نے کہا: ہم دونوں ملکوں کے درمیان اٹوٹ تعلقات میں مزید توسیع میں پر عزم ہیں اور اس سلسلے میں کسی بھی کوشش سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
اس موقع پر ایران کے سفیر محمد توتونچی نے کہا: ایران کویت فرینڈشپ کمیٹی میں معاشیات، سماجیات و ثقافت کے ماہرین اور یونیورسیٹی کے اساتذہ کی موجودگي کافی حوصلہ افزا ہے اور ایران نے ہمیشہ بحرانوں میں اپنے پڑوسی و مسلمان ملکوں کے ساتھ حق اخوت ادا کیا ہے اور ایران نے ہمیشہ اپنی وفاداری اور دوستی و اخوت ثابت کی ہے ۔
انہوں نے کہا: پر امن بقائے باہمی اور تمام شعبوں میں پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات میں توسیع پر ایران کے صدر اور وزیر خارجہ نے ہمیشہ زور دیا ہے ۔
واضح رہے ایران کویت فرینڈشپ کمیٹی میں کویت کی 21 اہم شخصیات شامل ہيں اور اس کے سربراہ شاہی گھرانے کے شیخ علی الخالد الصباح ہیں۔