سویلین ہوائی اڈوں کو امن اور جنگ دونوں صورتوں میں کام کرنا چاہئے
یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا: کشیدگی میں کمی کے مرحلے میں جارح اتحاد کی طرف سے صنعاء کے ہوائی اڈے پر پابندیوں کا جاری رہنا مکمل طور پر امن کے منافی ہے اور امن مذاکرات کو بے سود بنا دیتا ہے۔
شیئرینگ :
یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے نائب وزیر خارجہ نے صنعاء کے ہوائی اڈے کے معمول کے آپریشن میں سعودی اتحاد کی رکاوٹوں اور اس ہوائی اڈے پر معمول کی پروازوں کے تعطل کو عالمی برادری کے لیے شرمندگی کا باعث قرار دیا۔
یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے نائب وزیر خارجہ حسین العزی نے کہا کہ سویلین ہوائی اڈوں امن اور جنگ دونوں صورتوں میں کام کرنا چاہئے۔
سعودی اتحاد کی جانب سے صنعاء کے ہوائی اڈے کی معمول کی پروازوں میں رکاوٹ کا ذکر کرتے ہوئے العزی نے اس اقدام کو عالمی برادری کے لیے شرم کا باعث قرار دیا۔
یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا: کشیدگی میں کمی کے مرحلے میں جارح اتحاد کی طرف سے صنعاء کے ہوائی اڈے پر پابندیوں کا جاری رہنا مکمل طور پر امن کے منافی ہے اور امن مذاکرات کو بے سود بنا دیتا ہے۔
یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے ٹرانسپورٹیشن کے وزیر عبدالوہاب الدرہ نے بھی المسیرہ کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ اقوام متحدہ نے الحدیدہ کی بندرگاہ پر جارح سعودی اتحاد کی طرف سے بمباری کے بعد ضروری ساز و سامان فراہم کرنے کے معاہدے کی پاسداری نہیں کی۔
الدرہ نے مزید کہا کہ جبوتی میں معائنہ کاروں کے گروپ کے اقدامات کا تسلسل درست نہیں ہے کیونکہ اس کارروائی سے الحدیدہ بندرگاہ میں بحری جہازوں کی آمد میں تاخیر ہوگی اور اخراجات میں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی ہم صنعاء کے ہوائی اڈے کی پروازوں کی توسیع کے بارے میں کسی نتیجے پر پہنچتے ہیں تو فریق مقابل(سعودی اتحاد) اس میں رکاوٹ ڈالتا ہے۔"
یمن کی قومی نجات کی حکومت کے وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا: صنعاء کے ہوائی اڈے پر پروازوں کے ٹکٹوں کی بکنگ میں بہت سی مشکلات ہیں کیونکہ پروازوں کی تعداد میں اضافہ نہیں ہوا ہے۔
دوسری خبر یہ ہے کہ یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے ٹرانسپورٹیشن کے وزیر عبدالوہاب الدرہ نے اقوام متحدہ اور سعودی اتحاد سے وابستہ حکومت کے درمیان سمندری سکیورٹی کی فراہمی سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کے حوالے سے یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کا احتجاجی مراسلہ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے علاقائی ڈائریکٹر کو پیش کیا۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...