تاریخ شائع کریں2023 24 August گھنٹہ 18:41
خبر کا کوڈ : 604830

ہم دو طرفہ تعاون اور کثیر جہتی عمل کے لئے آمادہ ہيں،صدر ابراہیم رئیسی

ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی  اور ان کے چینی ہم منصب شی جن پنگ نے جمعرات کو برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر ایک ملاقات میں دو طرفہ تعاون اور کثیر جہتی عمل خاص طور پر برکس کے تناظر میں چند فریقی تعاون کے استحکام و فروغ پر زور دیا۔
ہم دو طرفہ تعاون اور کثیر جہتی عمل کے لئے آمادہ ہيں،صدر ابراہیم رئیسی
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے برکس میں ایران کی باضابطہ رکنیت کو امریکہ کی یک طرفہ پالیسیوں کی مخالفت سمیت اس تنظیم کی پالیسیوں میں استحکام کا سبب قرار دیا اور کہا: ہم دو طرفہ تعاون اور کثیر جہتی عمل کے لئے آمادہ ہيں۔

ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی  اور ان کے چینی ہم منصب شی جن پنگ نے جمعرات کو برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر ایک ملاقات میں دو طرفہ تعاون اور کثیر جہتی عمل خاص طور پر برکس کے تناظر میں چند فریقی تعاون کے استحکام و فروغ پر زور دیا۔

صدر نے برکس میں ایران کی باضابطہ رکنیت کو امریکہ کی یک طرفہ پالیسیوں کی مخالفت سمیت اس تنظیم کی پالیسیوں میں استحکام کا سبب قرار دیا اور تہران و بیجنگ کے درمیان معاہدوں کا ذکر کرتے ہوئے  دونوں ملکوں کے درمیان 25 سالہ اسٹریٹجک تعاون کے تناظر میں معاہدوں پر عمل در آمد پر زور دیا۔

چین کے صدر شی جن پنگ  نے اس ملاقات میں برکس میں ایران کی رکنیت کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا: چین دو طرفہ تعلقات میں فروغ اور مختلف شعبوں میں کثیر جہتی تعاون کے لئے تیار ہے ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئيسی جمعرات کی صبح برکس کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے جنوبی افریقہ پہنچے ہيں۔

واضح رہے اسلامی جمہوریہ ایران برکس کا باضابطہ رکن بن گيا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcaeyniw49nwa1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ