سیستان و بلوچستان کے ریمدان بارڈر پر زائرین کو درپیش مشکلات دور
محمد علی رافت نے کہا کہ ریمدان بارڈر پر زائرین کو رفت و آمد کے سلسلے میں درپیش مشکلات کے بعد فوری کاروائی کے نتیجے میں حالات معمول پر آگئے ہیں۔
شیئرینگ :
دشتیاری کے گورنر کے مطابق سیستان و بلوچستان کے ریمدان بارڈر پر زائرین کو درپیش مشکلات دور کرنے کے بعد رفت و آمد معمول کے مطابق جاری ہے۔
محمد علی رافت نے کہا کہ ریمدان بارڈر پر زائرین کو رفت و آمد کے سلسلے میں درپیش مشکلات کے بعد فوری کاروائی کے نتیجے میں حالات معمول پر آگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بارڈر پر بجلی کا نظام معطل ہونے کی وجہ سے پاسپورٹ کی چیکنگ اور دوسرے کام میں تعطل آیا تھا۔ بجلی کا نظام بحال ہوتے ہی تمام شعبے فوری طور پر کام کرنا شروع ہوگئے۔
رافت نے کہا کہ ریمدان بارڈر پر عوامی تنظیموں اور حکومتی ارکین کی حکمت عملی کی وجہ سے اچھے اقدامات کئے جارہے ہیں۔
انہوں نے ریمدان بارڈر پر موجود سہولیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ یہ زائرین کو قیام و طعام کی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...