« غلامرضا اباذری » نے ایک ٹوئٹ میں لکھا: تمام عراق بشمول عوام، جلوس عزا، عزاداران اور عہدیداران امام حسین علیہ السلام کے زائرین کو ضروری خدمات فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے تحت چذابہ بارڈر پر تبلیغ کے تعیینات گروہ کے مسؤل حجۃ الاسلام ارشاد حسین مطہری نے مہر نیوز سے گفتگو میں کہا کہ اس وقت چذابہ بارڈر پر زائرین کی خدمت کے لئے تقریبا 25 علماء محبان امیرالمؤمنین علی علیہ السلام کے موکب میں موجود ہیں۔
آج (اتوار) عراقی سرحدی گزر گاہ کے سربراہ عمر الوائلی نے گذشتہ جمعرات سے کل (ہفتہ) تک ملک میں داخل ہونے والے اربعین حسینی زائرین کی کل تعداد 92,615 بتائی اور مزید کہا: ایران، افغانستان، آذربائیجان اور پاکستان سے زائرین عراق میں داخل ہو چکے ہیں۔
سید مجید میراحمدی نے اربعین کے خصوصی ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ اجلاس میں کہا کہ پچھلے سال مہران بارڈر پر زائرین کو پیش آنے والے مسائل خصوصا پانی کی فراہمی کو حل کیا جائے گا۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی صوبے خیبر پختونخواہ کے سرحدی علاقے پاراچنار میں دہشت گردوں مسافروں کے قافلے پر حملہ کرکے 42 افراد کو شہید کردیا ...