رہبر انقلاب آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای سے ایران کے صدر اور ان کی کابینہ کی ملاقات
ایران کے سابق صدر شہید رجائي اور سابق وزیر اعظم باہنر کی شہادت کی برسی کے موقع پر صدر مملکت اور کابینہ کے ارکان نے بدھ کی صبح حسینیۂ امام خمینی میں رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی ہے۔
شیئرینگ :
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور ان کی کابینہ نے رہبر انقلاب آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی ہے۔
ایران کے سابق صدر شہید رجائی اور سابق وزیر اعظم باہنر کی شہادت کی برسی کے موقع پر صدر مملکت اور کابینہ کے ارکان نے بدھ کی صبح حسینیۂ امام خمینی میں رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی ہے۔
اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے کہا کہ حکومت کا کوڈ ورڈ، خدا اور بندگان خدا کی خوشنودی حاصل کرنا ہونا چاہیے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے کہا: یہ ہفتہ دو عظیم شہداء، شہید رجائی اور شہید با ہنر کے ناموں سے مزین ہے لیکن سوال یہ ہے کہ یہ دو لوگ اتنے معروف کیوں ہوئے؟ یہ ان کے نظریات اور موقف کی وجہ سے ہے ۔ ان دو عظیم شہیدوں کا موقف انقلابی اور الہی موقف تھا۔
رہبر انقلاب نے مزید فرمایا: ان دونوں شہیدوں کی پوری زندگی خدا کی خوشنودی کے لئے وقف تھی، خدا کی خوشنودی اور عوام کے لئے کام کرنا، جو خود خدا کی خوشنودی کا باعث بنتا ہے ، بس یہی دو چیزیں اہم ہیں ، حکومت کا کوڈ ورڈ، خدا اور بندگان خدا کی خوشنودی حاصل کرنا ہونا چاہیے ۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے کہا: عوام کی معاشی صورت حال بہت اہم ہے کیونکہ حکومت کی جانب سے کئے جانے والے تمام تعمیری کام گھروں کی قیمت اور گھروں کے کرائے میں اضافے جیسے مسائل سے متاثر ہوتے ہیں جو افسوس کی بات ہے۔
انہوں نے کہا: پابندیوں کو بے اثر کرنے کی سب سے اہم علامت، مہنگائی میں کمی ہے کیونکہ پابندیوں کا اصل مقصد عوام کی معاشی صورت حال کو نشانہ بنانا ہے اس لئے مذاکرات کے ساتھ ساتھ پابندیوں کے اثرات کو ختم کرنا چاہیے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے صدر ایران اور ان کی کابینہ سے کہا : آپ ملک کی معیشت کے بارے میں جو بھی فیصلہ کریں اس کے لئے یہ دیکھيں کہ اس فیصلے کے عوام میں طبقاتی فاصلے، بازار، فارن کرنسی کی قیمت، مہنگائی میں کمی اور پیداوار میں اضافے جیسے شعبوں میں کیا اثرات مرتب ہوں گے۔